Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عزیز بھٹی پارک کے نزدیک84انچ قطر پائپ لائن پھٹنے سے سڑکیں دریا بن گئیں ، بد ترین ٹریفک جام میں حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے ٹریفک کنٹرول کیا


عزیز بھٹی پارک کے نزدیک84انچ قطر پائپ لائن پھٹنے سے سڑکیں دریا بن گئیں ، بد ترین ٹریفک جام میں حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے ٹریفک کنٹرول کیا
 Posted on: 12/12/2015
عزیز بھٹی پارک کے نزدیک84انچ قطر پائپ لائن پھٹنے سے سڑکیں دریا بن گئیں ، بد ترین ٹریفک جام میں حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے ٹریفک کنٹرول کیا
حق پرست اراکین اسمبلی مزمل قریشی ،علی رضا عابدی، ارتضی فاروقی اورنومنتخب بلدیاتی نمائندگان نے ایمرجنسی گاڑیوں کوراستہ دلوایا اور عوام کو متبادل راستوں سے آگہی فراہم کی
حق پرست اراکین اسمبلی نے واٹر بورڈ کے ایم ڈی مصباح الدین فرید سے ملاقات کی اور انکے ہمراہ متاثرہ مقام کا دورہ کیا
کراچی ۔۔۔12دسمبر2015ء
کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے عزیز بھٹی پارک کے نزدیک کراچی کو پانی فراہم کرنے والی84انچ قطرکی پائپ لائن پھٹ جانے کے سبب گلشن اقبال کے مختلف علاقوں میں تیزی کے ساتھ پانی جمع ہوگیا اور یونیورسٹی روڈ سمیت اطراف کی گلیاں ، مکان ، دکانیں ، فلیٹس اور سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں جس کے سبب یونیورسٹی روڈ پر بد ترین ٹریفک جام ہوگیاجس میں ایمرجنسی خدمات سرانجام دینے والی درجنوں گاڑیاں بھی پھنس گئیں ۔اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین اسمبلی مزمل قریشی، سید علی رضا عابدی اور ارتضی فاروقی نو منتخب بلدیاتی نمائندگان نے جناب الطاف حسین کے نظریہ سیاست برائے خدمت پر عمل کرتے ہوئے سڑکوں پر کھڑے ہوکر ٹریفک کنٹرول کیا اور عوام کو درپیش شدید اذیت سے نکالا ،حق پرست اراکین اسمبلی اس موقع پر عوام کی بھر پور رہنمائی کرتے رہے اور انہیں ٹریفک جام کے سبب متبادل راستوں کے متعلق آگہی بھی فراہم کرتے رہے ۔حق پرست اراکین اسمبلی نے واٹر بورڈ کے ایم ڈی مصباح الدین فرید سے جاکر ملاقات کی اور انکے ہمراہ متاثرہ مقام کا دورہ کیا، حق پرست اراکین اسمبلی نے مصباح الدین پر زور دیا کہ وہ متاثرہ پائپ لائن کی فوری مرمت یقینی بنائیں تاکہ عوام کو پیش آنیوالی مشکلات ختم کی جاسکیں ۔اس موقع پر ٹریفک جام میں پھنسی خواتین ، بچوں،بزرگوں اور نواجوانوں نے حق پرست اراکین اسمبلی کی کاوشوں کو خوب سراہااور ٹریفک کنٹرول کرنے والے حق پرست ارکان قومی اسمبلی کو ڈھیروں دعائیں دیں اور جناب الطاف حسین کے حق میں نعرے بلند کئے۔جبکہ ٹریفک کی روانی بحال کرنے میں عوام بھی حق پرست اراکین اسمبلی کی معاونت کرتے رہے۔


12/3/2016 7:36:51 AM