Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کی فقیدالمثال کامیابی پر 8دسمبریومِ تشکرکے طورپرمنایاجائے گا


بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کی فقیدالمثال کامیابی پر 8دسمبریومِ تشکرکے طورپرمنایاجائے گا
 Posted on: 12/7/2015
بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کی فقیدالمثال کامیابی پر 8دسمبریومِ تشکرکے طورپرمنایاجائے گا
ملک بھرمیں ایم کیوایم کے کارکنان اور عوام اپنے سیکٹرز،یونٹ اورزونل دفاترمیں دونوفل نماز شکرانہ اداکرینگے
مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقدہوگاجس میں رابطہ کمیٹی،سی ای سی،اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی اورنومنتخب بلدیاتی نمائندے شرکت کرینگے اورنوافل اداکرینگے
کراچی:۔۔۔ 07، دسمبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت منگل 8دسمبرکادن یومِ تشکرکے طورپرمنایاجائیگا،اس سلسلے میںآزادکشمیراورگلگت بلتستان سمیت ملک بھرمیں موجودایم کیوایم کے کارکنان اورحق پرست عوام شکرانے کے دونوفل اداکرینگے،یومِ تشکرکامرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں ہوگاجس میں رابطہ کمیٹی،سینٹرل ایگزیکٹوکونسل،حق پرست اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی اورنومنتخب بلدیاتی نمائندے بھی خصوصی طورپرشرکت کریں گے ۔ایم کیوایم کے اعلامیے کے مطابق بلدیاتی انتخابات2015ء کے پہلے ،دوسرے اورتیسرے مرحلے میں ایم کیوایم کے نامزدحق پرست امیدواروں کی فقیدالمثال کامیابی پر 8دسمبرکادن یومِ تشکرکے طورپرمنایاجائیگااوراس سلسلے میں ملک بھرمیں موجودذمہ داران وکارکنان اورحق پرست عوام اپنے اپنے سیکٹرزیونٹس اورزونل دفاتر میں شکرانے کے نوافل اداکرینگے ۔

12/6/2016 4:15:10 AM