Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک کی لندن میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت


پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک کی لندن میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت
 Posted on: 8/14/2013
پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک کی لندن میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت
ملاقات میں ایم کیوایم کی جانب سے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت اور رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد انور،طارق جاوید اور مصطفےٰ عزیز آبادی شریک تھے 
پاکستان مختلف قسم کے خطرات اور چیلنجز میں گھرا ہوا ہے جن میں دہشت گردی سب سے بڑا چیلنج ہے
چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اتحاد و یکجہتی اور مفاہمت کی اشد ضرورت ہے۔ ملاقات میں اتفاق
سینیٹر رحمن ملک نے ملک میں استحکام اور جمہوریت کی بقاء کیلئے جناب الطاف حسین کے کردار کو سراہا
لندن ۔۔۔14 اگست 2013ء
پیپلزپارٹی کے رہنمااورسابق وزیرداخلہ سینیٹررحمن ملک نے آج لندن میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم کیوایم کی جانب سے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت اور رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد انور،طارق جاوید اورمصطفےٰ عزیز آبادی شریک تھے۔ ملاقات میں رحمن ملک اور ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کے درمیان پاکستان کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ گفتگومیں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اس وقت مختلف قسم کے خطرات اورچیلنجزمیں گھراہوا ہے جن میں دہشت گردی سب سے بڑاچیلنج ہے اوراس چیلنج سے نمٹنے کیلئے اتحادویکجہتی اور مفاہمت کی اشدضرورت ہے۔سینیٹررحمن ملک نے ملک میں استحکام اورجمہوریت کی بقاء کیلئے جناب الطا ف حسین کے کردار کوسراہا۔ملاقات میں دہشت گردی کے واقعات میں شہیدہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اورافسوس کااظہارکیا گیا۔

5/18/2024 8:49:36 PM