Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیاتی الیکشن میں حق پرست امیدواران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے پر الطاف حسین کا عوام سے اظہار تشکر


بلدیاتی الیکشن میں حق پرست امیدواران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے پر الطاف حسین کا عوام سے اظہار تشکر
 Posted on: 12/6/2015
بلدیاتی الیکشن میں حق پرست امیدواران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے پر الطاف حسین کا عوام سے اظہار تشکر
ایم کیوایم کی عوامی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، الطاف حسین
بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ایم کیوایم سے عوامی وابستگی کا کھلا ثبوت ہے، الطاف حسین
حق پرست عوام کو شاندار کامیابی پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی دلی مبارکباد
لندن۔۔۔6، دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے بلدیاتی الیکشن 2015ء میں چیئرمین ،و ائس چیئرمین اور کونسلر کیلئے نامزد حق پرست امیدواران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے پر عوام سے دلی تشکر کااظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ حق پرست نامزد امیدواران کی بلدیاتی الیکشن میں شاندار کامیابی ایم کیوایم پر عوامی اعتماد کا بھر پور مظہر ہے۔ ایک تہنیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سے قبل ایم کیوایم مخالف سیاسی ومذہبی جماعتوں نے نام نہاد اتحاد کرکے روایتی طور پر اپنی جیت کے بلند و بانگ دعوے کئے اور ایم کیوایم مخالف پروپیگنڈا کیا لیکن ایم کیوایم مخالف نام نہاد سیاسی جماعتوں کے اتحاد کا اصلی چہرہ عوام نے بلدیاتی انتخابات میں ایک مرتبہ پھر بے نقاب کردیا ہے اور انہیں بری طرح سے مسترد کرکے ثابت کردیا ہے کہ ایم کیوایم کی عوامی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور ایم کیوایم ہی شہر قائد کی واحد نمائندہ جماعت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے بعد عوام نے جس طرح سے جشن فتح منایا ہے اور اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا ہے وہ ایم کیوایم سے عوامی وابستگی کا کھلا ثبوت ہے ۔ جناب الطاف حسین نے نامزد حق پرست امیدواران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے پر کراچی بھر کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور کہاکہ حق پرستی کی تحریک کو تمام تر مظالم ، جبر و ستم اور اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ تو کل ختم کیا جاسکا ہے اور نہ ہی آئندہ ایم کیوایم کی شاندار کامیابیوں کے سلسلے کو کوئی سازش روک سکتی ہے ۔ 

9/26/2016 10:36:37 PM