Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لانڈھی،ملیر،شاہ فیصل کالونی اور لائنزایریامیں مسلح حقیقی دہشت گردوں کی دہشت گردیاں


لانڈھی،ملیر،شاہ فیصل کالونی اور لائنزایریامیں مسلح حقیقی دہشت گردوں کی دہشت گردیاں
 Posted on: 12/5/2015
لانڈھی،ملیر،شاہ فیصل کالونی اور لائنزایریامیں مسلح حقیقی دہشت گردوں کی دہشت گردیاں
پولنگ اسٹیشنزپرقبضے کرکے سے ایم کیوایم کے پولنگ ایجنٹس کوتشددکے ذریعے باہر نکال دیااورگن پوائنٹ پر ٹھپے لگائے
حقیقی دہشت گردوں نے ایم کیوایم کے سیکٹرآفس پر حملہ کیا، تشددکرکے درجنوں کارکنوں کو زخمی کردیا
کراچی ۔۔۔ 05دسمبر2015ء
مٹھی بھرمسلح حقیقی دہشتگردوں نے سرکاری سرپرستی میں لانڈھی ،ملیر ،شاہ فیصل کالونی اورلائنزایریامیں دہشت گردی کا طوفان برپا کرکے نہ صرف ان پرامن علاقوں کا امن تہہ و بالا کردیا بلکہ درجنوں پولنگ اسٹیشنز پر مسلح قبضہ کرکے ان علاقوں میں کے عوام کو ووٹ ڈالنے سے بھی روک دیا۔تفصیلات کے مطابق آج کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے شہر کے تمام علاقوں میں پولنگ پرامن شروع ہوئی تاہم لانڈھی ،ملیر اورلائنزایریا میں حقیقی دہشت گردوں نے پولنگ شروع ہونے کے کچھ دیربعد دہشت گردی کا بازار گرم کردیا ۔ پولنگ کے آغاز کے بعد حقیقی دہشت گردوں نے لانڈھی کے بلدیاتی حلقہ نمبر 80,82 ,85, 86 اور 89 میں قائم پولنگ اسٹیشنزسے ایم کیوایم کے پولنگ ایجنٹس کوتشددکے بعد باہر نکال دیااورگن پوائنٹ پر اپنے امیدواروں کے انتخابی نشان پر ٹھپے لگانا شروع کردئے۔ایم کیوایم کے امیدواروں کی جانب سے اس دہشت گردی پر شدید احتجاج کیاگیا اورانہوں نے موقع پر موجود رینجرزحکام کی توجہ بار بار اس جانب مبذول کروائی تاہم ان شکایات کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے اس صورتحال پر انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے بھی رابطہ کیا گیا تاہم اس کا بھی کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلا۔ 11،بجے تک صورتحال اس حد تک بڑھ گئی کہ ایم کیوایم کے سینئر رہنماؤں ڈاکٹرفاروق ستاراور نسرین جلیل کو لانڈھی پہنچنا پڑا جہاں انہوں نے رینجرز کے اعلیٰ حکام کو اس صورتحال سے آگاہ کیا ۔رینجرزحکام نے دونوں رہنماوٗں کو یقین دہانی کروائی کہ ایم کیوایم کے پولنگ ایجنٹس کو فوری طور پر پولنگ اسٹیشنز واپسی کو یقینی بنایا جائیگا لیکن اس کے برعکس چند ہی لمحو ں بعد مسلح حقیقی دہشت گردوں کے ایک ٹولہ نے ایم کیوایم کے سیکٹر آفس پر حملہ کرکے ایم کیوایم کے درجنوں کارکنوں کو شدید زخمی کردیا۔ لانڈھی کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے کیمپس پر بھی حملے کئے گئے۔لانڈھی میں حقیقی دہشت گردوں کی دہشت گردیوں کا سلسلہ آخری اطلاعات آنے تک جاری تھا۔

12/10/2016 4:52:49 AM