Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کو طاقت کے ذریعہ بلدیاتی الیکشن لڑنے سے بازرکھنے کے واقعات پر الطاف حسین کااظہار مذمت


ایم کیوایم کو طاقت کے ذریعہ بلدیاتی الیکشن لڑنے سے بازرکھنے کے واقعات پر الطاف حسین کااظہار مذمت
 Posted on: 12/5/2015
ایم کیوایم کو طاقت کے ذریعہ بلدیاتی الیکشن لڑنے سے بازرکھنے کے واقعات پر الطاف حسین کااظہار مذمت
دہشت گرد عناصر مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر رینجرز اور پولیس کے سامنے غنڈہ گردی کرتے رہے، الطاف حسین
لانڈھی کے متعدد پولنگ اسٹیشنوں جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں نے قبضہ کرلیا ہے اوروہاں جعلی ووٹ ڈالے جارہے ہیں، الطاف حسین
لائنزایریا میں بھی ایم کیوایم کے ووٹرز کو ووٹ ڈالنے سے روکا جارہا ہے، الطاف حسین
پرامن الیکشن کے ماحول کو خراب کرنے میں اسٹیبلشمنٹ کا وہ گروہ شامل ہے جو لال مسجد کے ملاعبدالعزیز کی مدد کررہا ہے، الطاف حسین
یہ گروہ طالبان ، داعش اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کی مدد کرکے پاکستان کو دنیا بھر میں رسوا کررہا ہے، الطا ف حسین
محب وطن سول اور فوجی قیادت کوچاہیے کہ وہ ایسے ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت ایکشن لے، الطاف حسین
لندن۔۔۔5، دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کو طاقت کے ذریعہ بلدیاتی الیکشن لڑنے سے بازرکھنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل آج صبح پرامن طریقہ سے شروع ہواتھا لیکن آہستہ آہستہ دہشت گرد عناصر مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر رینجرز اور پولیس کے سامنے غنڈہ گردی کرتے رہے۔ رپورٹس کے مطابق لانڈھی کے متعدد پولنگ اسٹیشنوں جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں نے قبضہ کرلیا ہے، حقیقی دہشت گردوں نے ایم کیوایم کے پولنگ ایجنٹوں کو تشدد کانشانہ بناکر پولنگ اسٹیشن سے باہر نکل دیا ہے اوروہاں اندھادھند جعلی ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ لائنزایریا میں بھی ایم کیوایم کے ووٹرز کو ووٹ ڈالنے سے روکا جارہا ہے اور تمام سرکاری اہلکار اس کھلی دہشت گردی کو روکنے کیلئے کوئی اقدام اٹھانے میں بے بس نظر آتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں عوام کو واضح طورپر بتانا چاہتا ہوں کہ آج پرامن الیکشن کے ماحول کو خراب کرنے میں اسٹیبلشمنٹ کا وہ گروہ شامل ہے جو نہ صرف لال مسجد کے ملاعبدالعزیز کی مدد کررہا ہے بلکہ طالبان ، داعش اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کی بھی مدد کرکے پاکستان کو دنیا بھر میں رسوا کررہا ہے لہٰذا محب وطن سول اور فوجی قیادت کوچاہیے کہ وہ ایسے ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت ایکشن لے اور ملک کو ان دہشت گردوں کے manace سے نجات دلائیں۔

9/28/2016 1:53:27 AM