Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناح گراؤنڈ میں عید کا سماں، کراچی کے چھ اضلاع کی لمحہ بہ لمحہ صورتحال کیلئے ’’ایم کیو ایم الیکشن سٹی‘‘ کا قیام


جناح گراؤنڈ میں عید کا سماں، کراچی کے چھ اضلاع کی لمحہ بہ لمحہ صورتحال کیلئے ’’ایم کیو ایم الیکشن سٹی‘‘ کا قیام
 Posted on: 12/5/2015
جناح گراؤنڈ میں عید کا سماں، کراچی کے چھ اضلاع کی لمحہ بہ لمحہ صورتحال کیلئے ’’ایم کیو ایم الیکشن سٹی‘‘ کا قیام
وسیع و عریض رقبے پر ترتیب کردہ پنڈال میں مہمانوں، میڈیا نمائندگان، اینکر پرسنز اور فنکاروں کی آمد
شہر کے مختلف اضلاع سے ملنے والے غیر حتمی نتائج کو جناح گراؤنڈ میں لگی بڑی اسکرین پر نشر کیا جاتارہا 
کراچی ۔۔۔ 5دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات 2015ء کے آخری مرحلے میں کراچی کے چھ اضلاع کے نتائج جمع کرنے اور انتخابی روز شہر میں پولنگ کی صورتحال کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ لینے کیلئے ’’الیکشن سٹی‘‘ کاقیام کیا گیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کی جانب سے جناح گراؤنڈ میں وسیع و عریض رقبے پر شاندار پنڈال تیار کیا گیا تھا، جس میں کراچی کے چھ اضلاع کی صورتحال جاننے کیلئے ایسٹ، ویسٹ، نارتھ ،ساؤتھ، کورنگی اور ملیر ڈسٹرکٹ کے نام سے علیحدہ علیحدہ کیمپ لگائے گئے تھے، جہاں ایم کیوا یم الیکشن سیل و دیگر تنظیمی شعبوں کے ذمہ داران اپنے فرائض انجام دیتے رہے، قانونی معاملات میں معاونت کیلئے لیگل ایڈ کمیٹی کا کیمپ بھی قائم تھا جس میں قانونی ماہرین کا پینل پورا دن موجود رہا۔ اس موقع پر پنڈال میں آنے والے مہمانوں، میڈیا نمائندگان، اینکر پرسنز اور فنکاروں کیلئے خصوصی نشستیں لگائی گئیں تھیں، پنڈال کے اندر چاروں جانب ایم کیو ایم کے پرچم اور مختلف رنگوں کی پتنگیں آویزاں کی گئیں تھیں جو معصوم بچوں کیلئے توجہ کا مرکز بنی ہوئیں تھیں۔ ایم کیوایم الیکشن سٹی میں انتخابات کا وقت ختم ہوتے ہی ملک کے مختلف معروف نجی نیوز چینلز سے تعلق رکھنے والے مقبول اینکر پرسنز کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا جو ایم کیوا یم کی جانب سے غیر حتمی، غیر سرکاری طور پر دئیے جانے والے نتائج کو اپنے اداروں کی جانب روانا کرتے رہے، جہاں سے ان نتائج کو پورے پاکستان میں نشر کیا جاتا رہا۔ ایم کیو ایم الیکشن سٹی کی دنیا بھر میں براہ راست کوریج اور الیکشن سٹی میں آنیوالے مہمانوں سے انٹرویوز کا سلسلہ ایم کیو ایم ویب ٹی وی پر ساری رات جاری رہا جبکہ شہر کے مختلف اضلاع سے ملنے والے غیر حتمی نتائج کو جناح گراؤنڈ میں لگی بڑی اسکرین پر نشر کیا جارہا تھا۔



5/8/2024 6:21:41 AM