Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی والدہ محترمہ خورشید بیگم کی 30 ویں برسی ملک بھر میں عقیدت اور احترام سے منائی گئی


جناب الطاف حسین کی والدہ محترمہ خورشید بیگم کی 30 ویں برسی ملک بھر میں عقیدت اور احترام سے منائی گئی
 Posted on: 12/4/2015
جناب الطاف حسین کی والدہ محترمہ خورشید بیگم کی 30 ویں برسی ملک بھر میں عقیدت اور احترام سے منائی گئی
برسی کے لئے فاتحہ خوانی و قرآن خوانی کا مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد کیا گیا
جناب الطاف حسین کی ہمشیرہ محترمہ سائرہ بیگم ،سینئر ڈپٹی کنوینرعامر خان، ڈپٹی کنوینر کہف الواریٰ، شاہد پاشا، اراکین رابطہ کمیٹی سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کے انچارج، تنظیمی شعبہ جات، علاقائی یونٹ و سیکٹر کے ذمہ داران و کارکنان کے علاوہ عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی
رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب نے محترمہ خورشید بیگم کے ایصال ثواب اور بلند درجات کے لئے دعا کروائی
کراچی۔۔04 دسمبر2015 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی والدہ محترمہ خورشیدبیگم کی 30ویں برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی گئی ،برسی کا مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں منعقد ہوا جس میں محترمہ خورشید بیگم کے ایصال کے لئے فاتحہ خوانی وقرآن خوانی کا اجتماع منعقد کیا گیا ،برسی کے اجتماع میں جناب الطاف حسین کی ہمشیرہ محترمہ سائرہ بیگم ،سینئر ڈپٹی کنوینرعامر خان ،ڈپٹی کنوینرکہف الواریٰ،شاہد پاشا، اراکین رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائم خانی،عارف خان ایڈوکیٹ،عبدالحسیب ،اقبال مقدم ،زرین مجید، سینٹرایگزیکٹیوکونسل کے انچارج وسیم اختر متحدہ بین المسلمین فورم کے اراکین ، ایم کیو ایم کے تنظیمی شعبہ جات علاقائی یونٹ و سیکٹر کے ذمہ داران وکارکنان کے علاوہ عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالحسیب نے (مرحو مہ) کے ایصال ثواب اور بلند درجات کے لئے دعا کروائی ۔علاوہ ازیں ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینرعامر خان اور رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب نے پاپوش نگر قبرستان جاکر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی والدہ کی قبر پر پھولوں کے چادر چڑھائے اور مرحومہ کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی ۔




مزید تصاویر

12/7/2016 10:06:28 PM