Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیاکے علاقے سین برنارڈینو میں بے گناہ شہریوں پر وحشیانہ فائرنگ کے واقعہ پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا صدر بارک اوباما کو تعزیتی خط


امریکہ کی ریاست کیلیفورنیاکے علاقے سین برنارڈینو میں بے گناہ شہریوں پر وحشیانہ فائرنگ کے واقعہ پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا صدر بارک اوباما کو تعزیتی خط
 Posted on: 12/3/2015
امریکہ کی ریاست کیلیفورنیاکے علاقے سین برنارڈینو میں بے گناہ شہریوں پر وحشیانہ فائرنگ کے واقعہ پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا صدر بارک اوباما کو تعزیتی خط 
فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اورامریکہ کے عوام کے غم اورصدمہ میں برابر کے شریک ہیں
واقعہ میں ملوث افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جانا چاہیے اور انہیں قرار واقعی سزادی جانی چاہیے۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 3 دسمبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے امریکہ کی ریاست کیلیفورنیاکے علاقے سین برنارڈینو میں بے گناہ شہریوں پر وحشیانہ فائرنگ کے واقعہ پرامریکہ کے صدربارک اوباما کوتعزیتی خط بھیجاہے اوران سے فائرنگ کے واقعہ میں14 افرادکی ہلاکت اور17افرادکے زخمی ہونے پر دلی افسوس کااظہار کیا ہے ۔ اپنے خط میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں اورمیری جماعت ایم کیوایم اس واقعہ پر جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین اورامریکہ کے عوام کے غم اورصدمہ میں برابرکے شریک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس واقعہ میں ملوث افرادکے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجاناچاہیے اور انہیں قرار واقعی سزادی جانی چاہیے ۔ 

12/3/2016 5:54:03 PM