Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیاتی انتخابات جیت کر کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائیں گے، شبیر احمد قائم خانی


بلدیاتی انتخابات جیت کر کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائیں گے، شبیر احمد قائم خانی
 Posted on: 12/2/2015
بلدیاتی انتخابات جیت کر کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائیں گے، شبیر احمد قائم خانی
محمودآباد میں منعقدہ کارنرمیٹنگ کے شرکاء سے ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی رکن کا خطاب
کراچی ۔۔۔2؍ دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیراحمد قائم خانی نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد ایم کیوایم کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائے گی اور یہاں نچلی سطح تک اختیارات منتقل کر کے حقیقی تبدیلی لائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمودآباد میں بلدیاتی سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگ کے شرکا ء سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع پر حق پرست اراکین اسمبلی عبد الرؤف صدیقی، خواجہ اظہار الحسن ، علی رضا عابدی اور سید وسیم انکے ہمراہ تھے ۔شبیر احمد قائم خانی نے کہاکہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے بعد سے ہی منافق سیاسی جماعتیں کراچی کے عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے میدان عمل میں آ گئی ہیں اور جھوٹی تبدیلی کے نعرے لگا رہے ہیں لیکن کراچی کے باشعور شہری اس قسم کے جھوٹے نعروں کو انتخابات سے قبل ہی یکسر مسترد کر چکے ہیں اور 5دسمبر کو عوام حق پرستوں کو ووٹ دے کر اپنے باشعور ہونے کا ثبوت دیں گے۔اس موقع پر محمود آباد سے تعلق رکھنے والی خواتین ، بزرگوں ، نوجوانوں نے کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔

12/3/2016 9:57:47 PM