Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیاتی انتخابات عوامی امنگوں کےترجمان ہیں، کراچی میں انتخابات لازمی ہونے چاہئیں،عامر خان


بلدیاتی انتخابات عوامی امنگوں کےترجمان ہیں، کراچی میں انتخابات لازمی ہونے چاہئیں،عامر خان
 Posted on: 12/1/2015
بلدیاتی انتخابات عوامی امنگوں کےترجمان ہیں، کراچی میں انتخابات لازمی ہونے چاہئیں،عامر خان
ایم اےجناح روڈ پردہشتگردی کاافسوسناک واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے،ایم کیوا یم پاک افواج کے ساتھ ہے
کراچی دشمن جماعتیں کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں
ایم کیوایم کےسینئرڈپٹی کنوینرکی ملیرآرسی ڈی گراؤنڈ میں منعقدہ بڑی کارنر میٹنگ میں میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو
کراچی ۔۔۔یکم؍ دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہاہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہیں کراچی میں انتخابات لازمی ہونے چاہئیں ،ایم اے جناح روڈ پر پیش آنیوالا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آ ر سی ڈی گراؤنڈ ملیر میں منگل کی شب منعقدہ بڑ ی کارنر میٹنگ کی کوریج کیلئے آنیوالے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔عامر خان نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کے اندر اور باہر موجود دہشت گردوں کے خلاف بہادری کے ساتھ نبرد آزماں ہیں اور وطن کی حفاظت کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ ایم کیوا یم نے ہر کڑے وقت میں پاک افواج کے ہمراہ دہشت گردوں کے خلاف جدوجہد کا عزم کیاہے اور آئندہ بھی ملک سے انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے ایم کیوایم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میر پور خا ص ، حیدر آباد کے عوام نے جس طر ح سے جناب الطاف حسین کے نامزد نمائندوں پر اعتماد کا اظہار کیاہے اس سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں اور کراچی میں انتخابات ملتوی کرنے کے مطالبے کر رہے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے بھی منافق اتحاد کو مسترد کردیاہے اور شکست کے خوف سے یہ جماعتیں کراچی میں بلدیاتی انتخابات ثبوتاژ کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں۔

4/19/2024 3:16:12 PM