Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام کراچی بھر میں پتنگ میلہ کا انعقاد


متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام کراچی بھر میں پتنگ میلہ کا انعقاد
 Posted on: 12/1/2015
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام کراچی بھر میں پتنگ میلہ کا انعقاد
پتنگ میلے کا مرکزی پروگرام جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں منعقد ہوا
میلے میں رابطہ کمیٹی، سی ای سی، حق پرست نمائندوں اور عوام کی بڑی تعداد کی شرکت اور پتنگ فضاء میں اڑائیں
ایم کیوایم کی جانب سے جناح گراؤنڈ میں موجود نوجوانوں اور بچوں سمیت خواتین میں پتنگیں تقسیم کی گئیں
کراچی:۔۔۔یکم دسمبر2015ء
کراچی میں05دسمبر کو منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے ایم کیوایم کے تحت شہر بھر میں حق پرست امیدواروں کی انتخابی مہم کے سلسلے میں تقریبا ت کاسلسلہ زور و شورسے جاری ہے۔ اس سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام کراچی بھرکے سیکٹرز میں پتنگ میلہ کا انعقادکیا گیا اس سلسلے میں پتنگ میلے کا مرکزی پروگرام جناح گراؤنڈ میں منعقد کیا گیاجس میں نوجوانوں ، خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر ایم کیو ایم کی جانب سے جناح گراؤنڈ میں موجود نوجوانوں اور بچوں سمیت خواتین میں پتنگیں تقسیم کی گئیں پتنگ میلے میں شریک افراد اپنی اپنی فیملیز کے ہمراہ ایم کیوایم کے پرچم کے رنگوں سے مزین پتنگوں کے ساتھ محظوظ ہوتے رہے ،جناح گراؤنڈ اور اس کے اطراف آسمان ایم کیو ایم کے سہ رنگی پرچم والی پتنگوں سے بھر گیااور جناح گراؤنڈ ایم کیوایم کے انتخابی ترانوں "پتنگ کل جیتی تھی ، پتنگ اب جیتے گی " دیکھو دیکھو چلی یہ پتنگ ہماری"کی آوازوں سے گونجتا رہا،اس موقع پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا، اراکین رابطہ کمیٹی امین الحق، محمد حسین ، عارف خان ایڈوکیٹ ، زرین مجید ، ایم کیوایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستاراور سی ای سی کے انچارج وسیم اختر بھی موجود تھے ، پتنگ میلے کے دوران رابطہ کمیٹی کے ارکان عوام میں گھل مل گئے اور جناح گراؤنڈ میں موجود افراد کے ہمراہ پتنگ اڑاتے رہے ۔







مزید تصاویر

12/10/2016 4:40:23 AM