Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آرسی ڈی گراؤنڈ ملیرمیں ایم کیوایم کا پرہجوم بلدیاتی اجتماع


آرسی ڈی گراؤنڈ ملیرمیں ایم کیوایم کا پرہجوم بلدیاتی اجتماع
 Posted on: 12/1/2015
آرسی ڈی گراؤنڈ ملیرمیں ایم کیوایم کا پرہجوم بلدیاتی اجتماع
رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، اراکین رابطہ کمیٹی، تنظیمی شعبہ جات اور عوام کی بڑی تعداد میں شرکت
ایم اے جناح روڈ پر دہشت گردو ں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے فوجی جوانوں کیلئے اجتماعی دعا کرائی گئی
کراچی ۔۔۔۔یکم؍دسمبر2015ء 
.متحد ہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام بلدیاتی انتخابات کی مہم کے سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں عوامی رابطوں کا سلسلہ بھر پور انداز میں جاری ہے۔اس سلسلے میں منگل کے روز ملیر آر سی ڈی گراؤنڈ میں بڑی کارنر میٹنگ منعقد کی گئی جس میں نامزد حق پرست بلدیاتی نمائندوں کے علاوہ، ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر محمد عامر خان، رکن رابطہ کمیٹی عبد الحسیب ،اقبال مقدم اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کونسل، حق پرست اراکین اسمبلی ، تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران ، کارکنان ، خواتین ، بچوں ، بچیوں ، نوجوانوں ، بزرگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے ایم کیوا یم کے نامزد نمائندوں پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر ملیر سیکٹر کی جانب سے آر سی ڈی گراؤنڈ کے اطراف کی سڑکوں ، گلیوں ، عمارتوں اور چوک چوراہوں کو برقی قمقموں ،ایم کیوا یم کے پرچموں اور پتنگ کے نشان والے اسٹیکرز ، بینرز ، پینا فلکس سے مزین کیاگیا تھا ، آر سی ڈی گراؤنڈ میں بننے والے پنڈال کو انتہائی دلکش انداز میں ترتیب دیا گیا تھا جس میں شرکاء کیلئے کرسیوں کا انتظام کیا گیا تھا، پنڈال کے اندر ایم کیوا یم کے پرچموں کی بہار تھی ،پنڈال کے چاروں جانب جناب الطاف حسین کی دیوہیکل تصاویر آویزاں کی گئی تھیں اور دیوار پر مختلف مشہور و معروف شعراء کرام کے اشعار تحریر کئے گئے تھے جبکہ اطراف میں لال رنگ کے خوبصور ت کارپیٹ بچھائے گئے تھے،اسٹیج کے سامنے پرچم کے رنگ کے غبارے لگائے گئے تھے جو بچوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے،اجتماع میں شریک خواتین ، لڑکیوں نے ایم کیوا یم کے پرچم کے رنگ کی چوڑیاں کلائیوں میں پہنی ہوئی تھیں جبکہ چہروں پر پتنگیں پینٹ کروائی ہوئی تھیں۔اس موقع پر ایم کیوا یم کی جانب سے محفل سماع کا بھی اہتمام کیا گیا جو رات دیر تک جاری رہی اور علاقے کے عوام محفل سے بھر پور انداز میں لفط اندوز ہوتے رہے۔اس موقع پر منگل کی شام ایم اے جناح روڈ پر مسلح دہشت گردو ں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے پاک فوج کے جوانوں کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی







تصاویر

4/23/2024 10:25:46 AM