Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہر کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے چھاپے و گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


شہر کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے چھاپے و گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 12/1/2015
شہر کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے چھاپے و گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت 
چھاپے و گرفتاریوں کے ذریعے ایم کیوایم کو بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے سے ہرگز نہیں روکا جاسکتا، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
قانون نافذ کرنے والے داروں کو بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کا پابند کیا جائے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
بلاجواز چھاپے و گرفتاریوں سے ایم کیوایم کی انتخابی مہم متاثر ہورہی ہے، رابطہ کمیٹی 
وزیراعظم ، وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ سندھ بلاجواز چھاپے و گرفتاریوں کا نوٹس اور گرفتار شدگان کی رہائی کے احکامات جاری کریں، رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔یکم، دسمبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے شہر کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے چھاپے و گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ چھاپے و گرفتاریوں کے ذریعے ایم کیوایم کو بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے سے ہرگز نہیں روکاجا سکتا۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرز نے گزشتہ روز کورنگی میں ایم کیوایم کورنگی سیکٹر یونٹ 75کے کارکن وسیم احمد کو ان کی رہائشگاہ پر بلاجواز چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا ۔ اسی طرح سادہ لباس اہلکاروں نے اپنی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران ایم کیوایم برنس روڈ سیکٹر یونٹ 23کے یونٹ انچارج عظمت حسین ، برنس روڈ سیکٹر یونٹ 23کے کارکن حمید ، نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 137-Aکے کارکن اشفاق احمد اور قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ 125کے کارکن محمد شاہد کو ان کی رہاشگاہوں سے غیر قانونی طو رپر گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم شہر میں بلدیاتی الیکشن مہم کے سلسلے میں مصروف ہے لیکن جیسے جیسے بلدیاتی الیکشن کا دن قریب آتا جارہا ہے ٹارگٹڈ آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاریوں میں بھی تیزی آتی جارہی ہے جس کے باعث بلدیاتی انتخابی مہم متاثر ہورہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے ایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاریوں کو روزکامعمول بنالیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بھی کھلے عام اڑائی جارہی ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثا رعلی خان اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، انہیں فی الفور رہاکیاجائے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بلدیاتی الیکشن کے ضابطہ اخلاق پرعمل درآمد کا پابند کیاجائے ۔ 

4/16/2024 6:59:54 AM