Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہم اسٹیبلشمنٹ سے لڑنانہیں چاہتے ،فساد نہیں چاہتے، خدا کیلئے ہمیں پاکستان کا دشمن نہ سمجھیں۔الطاف حسین


ہم اسٹیبلشمنٹ سے لڑنانہیں چاہتے ،فساد نہیں چاہتے، خدا کیلئے ہمیں پاکستان کا دشمن نہ سمجھیں۔الطاف حسین
 Posted on: 11/30/2015
ہم اسٹیبلشمنٹ سے لڑنانہیں چاہتے ،فساد نہیں چاہتے، خدا کیلئے ہمیں پاکستان کا دشمن نہ سمجھیں۔الطاف حسین
آرمی چیف،انکے تمام نائبین،کورکمانڈرکراچی ،ڈی جی رینجرزاوراسٹیبلشمنٹ کے لئے قائدتحریک کاپیغام
آپ سے بھی سخت باتیں ہوتی رہیں، ہم سے بھی سخت باتیں ہوتی رہیں، اب بات کوختم کیجئے
چندافرادکی غلطیوںیا کوتاہیوں کو پارٹی کی پالیسی نہ سمجھاجائے ،
آپ ایم کیوایم کودشمن سمجھنے کے بجائے ایم کیوایم کواپناسمجھیں،آئیے ہم اورآپ ملکرملک کی خدمت کریں
ہم یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ایم کیوایم میں کرمنلز اوردہشت گردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے، اس حوالے سے ہمارے ہاں زیروٹولیرنس ہے
ہم لسانی نااتفاقی پرنہیں بلکہ لسانی ہم آہنگی ، بھائی چارے اوربقائے باہمی پریقین رکھتے ہیں
ایم کیوایم کے میئر ،ڈپٹی میئر ، کونسلرز کامیاب ہونے کے بعد تمام نسلی ولسانی اکائیوں، برادریوں اوراقلیتوں کی یکساں خدمت کریں گے
ہم سب کوساتھ لیکرچلیں گے،آپ ہمیں اپناسمجھئے اورشہر اور ملک کی ترقی کیلئے ہماری صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیے
حقیقی دہشت گردکام کریں لیکن رینجرزاورپولیس حقیقی دہشت گردوں کی مددنہ کرے اورانہیں غنڈہ گردی کرنے کی اجازت نہ دے
عمران خان اورجماعت اسلامی ملکر کراچی کوفتح کرنے آئے تھے لیکن کراچی کے عوام نے انہیں مستردکردیا،
کراچی کے عوام ہے اوراپنافیصلہ سنادیاہے کہ وہ سب کے سب ایم کیوایم اور اپنے الطاف بھائی کے ساتھ ہیں
جماعت اسلامی، پی ٹی آئی یاکوئی بھی کراچی پرقبضہ نہیں کرسکتا، کراچی کے عوام کے دلوں پر الطاف حسین کاراج ہے
کراچی میں رہنے والی تمام قومیتیں، برادریاں اور تمام غیرمسلم ایم کیوایم کے نمائندوں کوبھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے 
کراچی کے علاقے لائنزایریاکے واٹرگراؤنڈمیں منعقدہ جلسہ سے بذریعہ ٹیلی فون خطاب

لندن۔۔۔30، نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے چیف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، انکے تمام نائبین،کورکمانڈرکراچی لیفٹنٹ جنرل نویدمختار اور ڈی جی رینجرزمیجرجنرل بلال اکبرکومخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ سے لڑنانہیں چاہتے ، ہم فسادنہیں چاہتے، خدا کیلئے ہمیں پاکستان کا دشمن نہ سمجھیں،چندافرادکی غلطیوںیا کوتاہیوں کو پارٹی کی پالیسی نہ سمجھاجائے ،آپ ایم کیوایم کودشمن سمجھنے کے بجائے ایم کیوایم کواپناسمجھیں،ہم اورآپ سب ملکرملک کی جوبھی خدمت ہوسکتی ہے وہ کریں،جہاں جہاں غلطیاں ہیںآپ ہمیں ضروربتائیے، ان کی نشاندہی کیجئے ،ہم ان کو دور کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ یہ اسٹیبلشمنٹ کے لئے اورڈی جی رینجرزجنرل بلال اکبرکیلئے میراخصوصی پیغام ہے اور مجھے امیدہے کہ اس کامثبت جواب آئے گا۔جناب الطاف حسین نے عسکری قیادت کواپنایہ خصوصی پیغام بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پیر کی شب کراچی کے علاقے لائنزایریاکے واٹرگراؤنڈمیں منعقدہ جلسہ سے بذریعہ ٹیلی فون خطاب کرتے ہوئے دیا۔ جلسہ میں ہزاروں افرادنے شرکت کی جن میں نوجوانوں اوربزرگوں کے ساتھ ساتھ خواتین اوربچوں کی بھی بہت بڑی تعدادشریک تھی اورگراؤنڈ پرجوش لوگوں سے کھچاکھچ بھراہواتھا ۔ جناب الطاف حسین نے اپنے خطا ب میں عسکری قیادت کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے 2013ء میںآپریشن شروع کیا،اس دوران ایم کیوایم کی بہت گرفتاریاں ہوئیں، آج بھی گرفتاریاں جاری ہیں،سب کچھ ہے ، اونچ نیچ ہوتی رہی ،آپ سے بھی سخت باتیں ہوتی رہیں، ہم سے بھی سخت باتیں ہوتی رہیں، اب بات کوختم کیجئے ، ہم آپ کویہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ایم کیوایم میں کرمنلز اوردہشت گردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے، اس حوالے سے ہمارے ہاں زیروٹولیرنس ہے۔ ہم فوج اوراسٹیبلشمنٹ کویقین دلاتے ہیں کہ ہم کراچی میں ہوں، حیدرآبادمیں ہوں، جہاں بھی ہوں ،ہم Ethenic diversities ( لسانی نااتفاقی ) پرنہیں بلکہ Ethenic harmony (لسانی ہم آہنگی ) پریقین رکھتے ہیں، Fraternity (دوستی ) پریقین رکھتے ہیں، Brotherhood ( بھائی چارے ) پریقین رکھتے ہیں،ہم Coexistence (بقائے باہمی ) پریقین رکھتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں ڈی جی رینجرزجنرل بلال اکبرکے توسط سے فوج کی اعلیٰ قیادت تک یہ بات پہنچانا چاہتاہوں کہ یہ الیکشن کامرحلہ ساتھ خیریت سے ہوجائے ، آپ بھی رینجرزکے اہلکاروں کوہدایت کیجئے کہ وہ غیرجانبداری کامظاہرہ کریں۔میں آپ کو یقین دلاتاہوں کہ میں ایم کیوایم کے میئر اورڈپٹی میئر کامیاب ہوں ، کونسلرز ہوں،ایوان میں ہماری اکثریت ہو، ہم کامیاب ہونے کے بعدسندھ میں جتنی بھی لسانی اکائیاں رہتی ہیں،خواہ وہ پنجابی ہوں، پختون ہوں، سندھی ہوں، بلوچ ہوں،سرائیکی ہوں، ہزارے وال ہوں، گلگتی ہوں، بلتستانی ہوں، کشمیری ہوں ،مسلم ہوں، غیرمسلم ہوں، کسی بھی مسلک یاعقیدے کے ماننے والے ہوں،ہم سب کے ساتھ یکساں سلوک کریں گے، سب کی خدمت کریں گے، سب کو ساتھ لیکرچلیں گے،آپ ہمیں اپناسمجھئے اورشہرکی ترقی کیلئے ، ملک کی ترقی کیلئے ہماری صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیے۔ حقیقی دہشت گردکام کررہے ہیں ، کریں لیکن رینجرزاورپولیس حقیقی دہشت گردوں کی مددنہ کرے اورانہیں غنڈہ گردی کرنے کی اجازت نہ دے۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی جدوجہد میں لائنزایریاکے کارکنان وعوام کی قربانیوں اورکڑے سے کڑے حالات کے باوجودتحریک کاساتھ دینے پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ لائنزایریاکے عوام وکارکنان نے جس ثابت قدمی اوربہادری کامظاہرہ کیاہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہاکہ 19جون 1992ء کوایم کیوایم کے خلاف آپریشن شروع ہواتوحقیقی دہشت گردوں نے یہ کہناشروع کردیاکہ ایم کیوایم ختم ہوگئی، انہوں نے لائنزایریاکے کئی مکانوں پر قبضہ کرلیا لیکن وہ لائنزایریاکے عوام کے دلوں پرقبضہ نہیں کرسکے اوران کے دلوں سے الطاف حسین کی محبت کونہیں نکال سکے۔انہوں نے کہاکہ تین روزقبل بھی حقیقی دہشت گردوں نے ایک بارپھرسرکاری اہلکاروں کے ساتھ لائنزایریامیں آکریہاں کے لوگوں کودھمکیاں دیں، انہیں چاہیے کہ وہ ہوش کے ناخن لیں،اس طرح کی حرکتیں کرکے وہ لائنزایریاکے عوام کی حمایت حاصل نہیں کرسکتے،لائنزایریاالطاف حسین کے چاہنے والوں کاعلاقہ ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ عمران خان اورجماعت اسلامی ملکر کراچی کوفتح کرنے آئے تھے لیکن کراچی کے عوام ماؤں،بہنوں، بزرگوں اوربچوں نے انہیں مسترد کردیا ہے اور اپنا فیصلہ سنادیاہے کہ وہ سب کے سب اپنے الطاف بھائی کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی، پی ٹی آئی یاکوئی بھی سوچتا ہے کہ وہ کراچی پرقبضہ کرلے گاتووہ سمجھ لے کہ وہ کراچی پرقبضہ نہیں کرسکتا، کراچی کے عوام کے دلوں پر الطاف حسین کاراج ہے۔ جناب الطاف حسین نے جلسہ میں موجود عوام سے کہاکہ آپ یہ نہ سمجھیں کہ ایم کیوایم توجیت ہی رہی ہے لہٰذا ہمارے ووٹ نہ ڈالنے سے کوئی فرق نہیں پڑے ،آپ 5دسمبرکو نہ صرف خودووٹ ضرور ڈالیں بلکہ اپنے رشتہ داروں اورعزیزوں سے بھی کہیں کیونکہ ہمیں صرف الیکشن جیتناہی نہیں ہے بلکہ مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امیدہے کہ لائنزایریا،محمودآبادسمیت کراچی کے تمام علاقوں میں رہنے والے پنجابی، پختون، بلوچ، سرائیکی، ہزارے وال ، کشمیری، گلگتی ، بلتستانی، بوہری، آغاخانی، اسماعیلی، تمام برادریوں اورتمام غیرمسلم بھی ایم کیوایم کے نمائندوں کوبھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں یقین دلاتاہوں کہ ایم کیوایم کے نمائندے کامیاب ہونے کے بعد عوام کے مسائل کوحل کرائیں گے اورسب کی بلاامتیاز خدمت کریں گے۔ انہوں نے انتخابی مہم کے سلسلے میں دن رات محنت سے کام کرنے پریونٹ ، سیکٹرز ، شعبہ جات، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی، رابطہ کمیٹی اورتحریک کے ایک ایک فردکوزبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے شاندارجلسہ کے انعقادپر لائنزایریاسیکٹرکے تمام ذمہ داروں اورکارکنوں کوبھی شاباش پیش کی ۔ 

4/19/2024 6:43:20 AM