Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
تحریک پاکستان کی رہنما محترمہ محمودہ سلطانہ کے خلاف توہین آمیز ریمارکس قابل مذمت ہیں، رابطہ کمیٹی
Posted on: 11/30/2015
تحریک پاکستان کی رہنما محترمہ محمودہ سلطانہ کے خلاف توہین آمیز ریمارکس قابل مذمت ہیں، رابطہ کمیٹی
تحریک پاکستان کی خاتون کی رہنما کے بارے میں غلیظ زبان کا استعمال کسی بھی قیمت پربرداشت نہیں کیاجاسکتا، رابطہ کمیٹی
محمودہ سلطانہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنا محب وطن مہاجروں سے نفرت اور تعصب کی انتہاء ہے، رابطہ کمیٹی
تحریک انصاف کے سنجیدہ رہنما ،محترمہ محمودہ سلطانہ کے بارے میں غلیظ زبان استعمال کرنے کا فوری نوٹس لیں ،رابطہ کمیٹی
بانیان پاکستان اور مہاجروں سے نفرت کا اظہار کرنے والے عناصر کو لگام دی جائے ، رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رابطہ کمیٹی کے سابق ڈپٹی کنوینر شیخ لیاقت حسین مرحوم کی اہلیہ اور تحریک پاکستان کی رہنما محترمہ محمودہ سلطانہ کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے توہین آمیز ریمارکس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور ا س عمل کو بانیان پاکستان اور محب وطن مہاجروں کی قربانیوں پر خط تنسیخ پھیرنے کے مترادف قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پاکستان بھرکے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ محترمہ محمودہ سلطانہ مرحومہ ، ایم کیوایم کے مرحوم رہنما کی اہلیہ ہی نہیں تھیں بلکہ ان کا شمار تحریک پاکستان کے رہنماؤں میں ہوتا ہے جنہوں پاکستان کی آزادی کی خاطر بڑی قربانیاں دی ہیں اور ایسی معزز ومحترم شخصیت کے بارے میں غلیظ زبان کا استعمال سراسر احسان فراموشی ہے، ان کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنا محب وطن مہاجروں سے نفرت اور تعصب کی انتہاء ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جمہوری معاشرے میں اختلاف رائے رکھنا شہریوں کا بنیادی حق ہے لیکن اختلاف کی بنیاد پر اخلاقیات کی تمام حدود عبورکرنا اور تحریک پاکستان کی مہاجر خاتون رہنما کے بارے میں غلیظ زبان کا استعمال کسی بھی قیمت پربرداشت نہیں کیاجاسکتا۔رابطہ کمیٹی نے مزید کہاکہ سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے بدتمیز عناصر کی جانب سے تحریک پاکستان کی رہنما ء محترمہ محمودہ سلطانہ کے حوالہ سے جس طرح نفرت انگیز اور توہین آمیز الفاظ استعمال کئے گئے اورتبدیلی کی دعویدار اس جماعت کے مرکزی رہنماؤں کی جانب سے اس غیرشائستہ اورغیراخلاقی عمل پر ندامت کا اظہار تک کرنے کی زحمت نہیں کی گئی ، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں اورکارکنوں کی نظر میں بانیان پاکستان اور تحریک پاکستان کی خاتون رہنما کا کوئی احترام نہیں ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے تحریک انصاف کے سنجیدہ رہنماؤں سے مطالبہ کیاکہ وہ محترمہ محمودہ سلطانہ کے بارے میں غلیظ زبان استعمال کرنے کا فوری نوٹس لیں ، اس عمل پر کھلے عام معافی مانگیں اوربانیان پاکستان اور مہاجروں سے نفرت کا اظہار کرنے والے عناصر کو لگام دیں۔
*****
11/3/2025 3:17:53 PM
پاکستان کے آرمی چیف ،تمام کورکمانڈرز اورآپریشنل کمانڈرز سمیت تمام لیف
...
02 Nov 2025
اسٹیبلشمنٹ کے نام الطاف حسین کا اہم پیغام
...
01 Nov 2025
دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ، دونوں ممالک کو سچائی اور ایمانداری کے سا
...
01 Nov 2025
سانحہ 31 اکتوبر 1986ء کے شہدا کوسلام
...
31 Oct 2025
ایم کیوایم ملک کی واحدجماعت ہےجس نےغریب ومتوسط طبقہ کےتعلیم یافتہ افر
...
30 Oct 2025
یہ کیسا پاکستان ہے؟
...
29 Oct 2025
اطلاعات ہیں کہ پاکستان کی فوج کو غزہ بھیجا جارہا ہے۔
...
29 Oct 2025
پاکستان میں 27 ویں آئینی ترمیم لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ ملک ک
...
27 Oct 2025
میں صحافی ارشد شریف شہید کی والدہ محترمہ رفعت آرا علوی کے انتقال پر د
...
27 Oct 2025
26 ویں آئینی ترمیم کوکالعدم قراردیا جائے، غیرآئینی ترامیم کے تحت تشکی
...
26 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us