Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کے عوام 5 دسمبر کو منافق اتحاد کو عبرت ناک شکست دیں گے، محمد عامر خان


کراچی کے عوام 5 دسمبر کو منافق اتحاد کو عبرت ناک شکست دیں گے، محمد عامر خان
 Posted on: 11/30/2015
کراچی کے عوام 5 دسمبر کو منافق اتحاد کو عبرت ناک شکست دیں گے، محمد عامر خان
ہم پاکستان کو دنیا کا ترقی یافتہ ملک بنانا چاہتے ہیں، کراچی کی ترقی سے پاکستان کی ترقی مشروط ہے
ایم کیوایم پرامن معاشرے کی خواہاں ہے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ پاکستان کی حفاظت کرنے کیلئے ہر دم تیار ہے
ہم پرامن لوگ ہیں ہمارے لاپتہ کارکنان کو بازیاب اور ہمارے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے، محمد عامر خان 
حق پرستوں نے کراچی کو دنیا کے ترقی یافتہ شہروں کی صف میں کھڑا کیا لیکن اس کو تعصب کی نظر کردیا گیا، شبیر احمد قائم خانی
پیپلز پارٹی کئی برسوں سے صوبے میں برسر اقتدار ہے لیکن سندھ کے مسائل حل نہیں کئے،وسیم اختر
لائنز ایریا ٹنکی گراؤنڈ میں ایم کیوا یم کی بڑی کارنر میٹنگ سے سینئر ڈپٹی کنوینر ،عوامی نمائندوں ودیگر ذمہ داران کا خطاب
کراچی ۔۔۔30نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ٹنکی گراؤنڈ لائنز ایریا میں منعقدہ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنونیر محمد عامر خان نے کہاہے کہ باطل پرستوں اور انکے آلہ کار اینکر پرسنوں نے پروپیگنڈہ کیا کہ ایم کیوا یم میں مائنس الطاف حسین کی سازشیں ہو رہی ہیں لیکن عوام نے پروپیگنڈہ کرنے والوں کو بتادیا کہ ایم اکیو ایم صرف اور صرف الطاف حسین سے ہے ،الطاف حسین ہی ہمارا قائد تھا اور رہے گاکوئی باطل قوت عوام کو جناب الطاف حسین سے جدا نہیں کر سکتی۔ انھوں نے کہا کہ ہم تعلیم یافتہ پاکستانی ہیں اور پاکستان کو دنیا بھر میں ترقی یافتہ ملک بنانا چاہتے ہیں ،کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے اور کراچی کی ترقی سے پاکستان کی ترقی مشروط ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں نام نہاد اتحاد بنا کر نیا کراچی اور نیا پاکستان بنانے کے نعرے لگائے جا رہے تھے ، عوام ایسا پاکستان نہیں چاہتے جہاں خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہ ہو ، بچیوں کو سرے عام کوڑے مارے جاتے ہوں ، مسجدوں ،امام بارگاہوں میں بم دھماکے کئے جاتے ہوں اور کسی کو اظہار رائے کا حق نہ ہواور معصوم طالبات کو کرکٹ کھیلنے پر تشددکا نشانہ بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوا یم مذہبی جنونیت اور ہر قسم کی انتہاء پسندی کے خلاف ہے اور پاکستان کو قائد اعظم کاپاکستان بنانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخابات میں بھی بڑے بڑے دعوے کئے گئے لیکن کراچی کے عوام نے مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروادیں،میر پور خاص ، حید رآباد میں 8جماعتی اتحاد بھی حق پرستی کو شکست نہیں د ے سکا جس کی وجہ سے ہمارے سیاسی مخالفین آج تک بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،کراچی کے عوام این اے 246کے ٹریلر کی پوری فلم 5دسمبر کو دکھا کر کراچی میں ایم کیوا یم کا مئیر منتخب کرواکر منافق اتحاد کو عبرت ناک شکست دیں گے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 5دسمبر سے قبل ووٹنگ سے متعلق اپنے تمام کوائف اور معلومات مکمل کر لیں،انہوں نے اتوار کی شب لائنز ایریا سے گرفتار کئے گے کارکنان کی فوری رہائی پر رینجرزحکام کا بھی شکریہ اداکیا ، انہوں نے کہاکہ ہمارے درجنوں کارکنان لاپتہ ہیں،ہزاروں پابند سلاسل ہیں لیکن ہم پر امن لوگ ہیں لہٰذا ہمارے لاپتہ کارکنان کو بھی بازیاب کیا جائے اور ہمارے جائز مطالبات کو بھی تسلیم کیا جائے ، جس طرح پنجابی ، بلوچی ،سندھی ، پختون کو پاکستان کا شہری سمجھاجاتاہے ہمیں بھی پاکستانی سمجھا جائے ،ہماری طرف بھی دوستی کا ہاتھ بڑھایاجائے ہم پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں اور اس ملک کے لئے سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پر امن معاشرے کی خوا ہاں ہے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ پاکستان کی حفاظت کرنے کیلئے ہر دم تیار ہے۔
رکن رابطہ کمیٹی شبیر احمدقائم خانی نے کہا کہ ملک میں جب کبھی ہم وطنوں کو ضرورت پڑ ی ہے جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیوا یم کے کارکنان اور حق پرست عوامی نمائندوں نے بلا امتیاز رنگ، نسل ، مذہب ، زبان اپنا بھرپورکردار ادا کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ لاکھوں جانوں کی قربانیوں کے بعد پاکستان بنا ہے ، بانیان پاکستان نے اپنی جائیدادیں ، مال و جان اس وطن کیلئے ترک کیا اور مہاجر کہلائے لیکن آج جاگیر دار سوچ کا طبقہ پاکستان کو دیمک کی طرح کھارہاہے ، ملک میں عوام کو پینے کیلئے صاف پانی و بجلی میسر نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر ہے لیکن ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی میں امن و امان خراب کیا گیا اور تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اس شہر کو تباہی کے دہانے پرلا کھڑا کیاہے،حق پرستوں نے کراچی کو دنیا کے ترقی یافتہ شہروں کی صف میں کھڑا کیا لیکن اس ترقی کو تعصب کی نظر کردیا گیا،کارکنان کو گرفتار کیا جارہاہے، ملک دشمنی اور غداری کے الزامات لگائے جارہے ہیں لیکن ہمیں یقین ہے کہ ماضی کی طرح ایک دن یہ تمام الزامات لگانے والے بھی حق پرستی کے پیغام کا اعتراف کریں گے۔سینٹر ل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر نے کہاکہ پیپلز پارٹی گزشتہ کئی برسوں سے صوبے میں برسر اقتدار ہے لیکن انہوں نے سندھ کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیے اور آج کراچی میں عوام سے ووٹ مانگے جارہے ہیں، ریاستی اہلکاروں کی گاڑیوں میں آکر مہاجروں کا قتل عام کروانے والے اورمہاجر دشمنو ں سے اتحاد کرنے والے آج مہاجرآبادیوں میں ووٹ مانگ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 1993ء کے انتخابات میں ایم کیوا یم کے منتخب نمائندے اور پولنگ ایجنٹس روپوش تھے لیکن عوام نے ہمارا ساتھ دیکر بڑی تعداد میں ایم کیوا یم کو کامیاب کروایا، حق پرست نمائندوں نے لائنزایریا کے مسائل حل کرنے کیلئے کام کئے ہیں اورآئند ہ بھی اس علاقے کے مسائل حل کرنے کیلئے کام کریں گے۔انہوں نے لائنز ایریا کے عوام سے اپیل کی کہ وہ 5 دسمبر کوحق پرست عوامی نمائندوں کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر کامیا ب کرائیں ۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سید فیصل علی سبزواری نے کہا کہ عوام نے ایم کیوا یم کو نامساعد حالات میں بھی سپورٹ کیا ہے اوریقین ہے کہ اس مرتبہ بھی عوام صرف ایم کیوا یم کاساتھ دیں گے کیو ں کہ جناب الطاف حسین دیواروں پر نہیں کراچی کے عوام کے دلوں میں بستے ہیں ،کراچی کے عوام نے ظلم و جبر کا سامنا کیا ہے لیکن انہوں نے کبھی حق پرستی کا ساتھ نہیں چھوڑا جس پر تمام لوگ خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے رہنما کراچی کو فتح کرنے نکلے ہیں لیکن ہم بتانا چاہتے ہیں کہ کراچی کو فتح نہیں بلکہ یہاں کے مسائل حل کرنا ہے،ایم کیوایم نے کراچی کو فتح کرنے کا خواب نہیں دیکھا کیوں کہ یہ ہمارا اپنا شہر ہے ۔انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی لیڈران کراچی کے عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے تبدیلی کے نعرے بلند کر رہے ہیں لیکن کراچی والے اس قسم کے سیاسی نعرو ں سے اچھی طرح واقف ہیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے دکھ درد میں صرف اور صرف ایم کیوا یم کے کارکنان شریک ہوتے ہیں ۔حق پرست رکن قومی اسمبلی علی رضا عابد ی نے کہا کہ ایم کیوایم نے کراچی کے انتخابات میں ہمیشہ کامیابی حاصل کی ہے ، جب عوا م نے ایم کیو ایم پر اعتما د کا اظہار کیا ہم نے خدمت کرکے دکھائی ہے،آج عوام کو دھوکہ دینے کیلئے مختلف سیاسی لیڈر میدان میں آگئے ہیں لیکن ان کو کراچی کے عوام جواب دیں گے اور ہمیشہ کی طرح ایم کیوا یم کو کامیاب کروائیں گے،کراچی کے عوام باشعور ہیں وہ جانتے ہیں کونسی جماعت کراچی میں ترقی کی علامت ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوا یم کمزور بلدیاتی نظام کو مضبوط کروائے گی اور عوام کو اس نظام کے ثمرات پہنچائے گی۔حق پرست رکن قومی اسمبلی فوزیہ حمید نے کہاکہ آج شہر کے مختلف علاقوں سے جناب الطاف حسین کی تصاویر والے بورڈ ز اُتارے جار ہے ہیں لیکن 5دسمبر کو کراچی کے عوام ایم کیوا یم کو کامیاب کرواکر ثابت کردیں کے قائد تحریک انکے دلوں میں بستے ہیں اور انکی تصویر مظلوموں کے دلوں پر ثبت ہے ۔ حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ارشد وہرہ نے کہاکہ جنرل الیکشن میں کراچی کے عوام نے ایم کیو ایم سے اپنی بے پناہ محبت کا ثبوت دیا تھا اور حق پرست نمائندو ں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرواایا تھا ہمیں امیدہے کہ بلدیاتی انتخابات 2015ء میں بھی کراچی کے عوام صرف اور صرف حق پرستی کو ووٹ دیں گے۔اس موقع پر سی ای سی کے جوائنٹ انچارج ابو بکر نے بھی خطاب کیا ۔

9/30/2016 5:00:13 PM