Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لائنز ایریا میں ایم کیوا یم کی عوامی طاقت کی جھلک، ٹنکی گراؤنڈ میں بڑی کارنر میٹنگ کا انعقاد


لائنز ایریا میں ایم کیوا یم کی عوامی طاقت کی جھلک، ٹنکی گراؤنڈ میں بڑی کارنر میٹنگ کا انعقاد
 Posted on: 11/30/2015
لائنز ایریا میں ایم کیوا یم کی عوامی طاقت کی جھلک، ٹنکی گراؤنڈ میں بڑی کارنر میٹنگ کا انعقاد
خواتین، بچوں، بزرگوں، نوجوانوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت
سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، ڈپٹی کنوینر کہف الوریٰ، رابطہ کمیٹی و دیگر شعبوں کی شرکت 
کراچی۔۔۔۔30نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام بلدیاتی انتخابات 2015ء کے سلسلے میں بھر پور عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں ایم کیو ایم کے زیر اہتمام پیر کی شب لائنزایریا ٹنکی گراؤنڈ میں بڑی کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں لائنز ایریا کے مختلف حصوں اور اطراف کے علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین ، بچوں ، بزرگوں ، نوجوانوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ٹنکی گراؤنڈ کو اندر اور باہر سے ایم کیو ایم کے پرچموں اور پتنگوں کے نشان والے اسٹیکرز، پینا فلیکس ، بورڈ ز سے سجایا گیا ، پنڈال ککو لال رنگ کے خوشنما ں کارپیٹ سے مزین کیا گیا تھا۔ پنڈال کے ایک جانب میڈیا نمائندگان کے لئے نشستیں مختص کی گئیں تھیں۔اجتما ع میں شریک لڑکیوں او ر بچو ں نے اپنے چہروں پر پتنگ کا نشان پینٹ کرایاہوا تھا جبکہ نوجوانوں نے اپنے ہاتھوں میں پرچم تھامے ہوئے تھے، پنڈال میں وسیع اسٹیج تیار کیا گیا تھا ۔کارنر میٹنگ میں ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر محمد عامر خان، ڈپٹی کنوینر کہف الوریٰ،اراکین رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائم خانی،ارشد حسن، انچارج سینٹرل ایگزیکٹو کونسل وسیم اختر ، اراکین سی ای سی ، حق پرست اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔اس موقع پر عوام وقتا فوقتا جناب الطاف حسین اور ایم کیوا یم کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے ۔








تصاویر

4/19/2024 4:36:40 AM