Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ کی معروف بزرگ ہستی و صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے272ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پرقائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سےمزار شریف پر چادر چڑھائی


سندھ کی معروف بزرگ ہستی و صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے272ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پرقائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سےمزار شریف پر چادر چڑھائی
 Posted on: 11/29/2015
سندھ کی معروف بزرگ ہستی و صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے272ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پرقائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے رکن رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ عبدالحسیب ،ایم کیو ایم سندھ تنظیمی کمیٹی ،ایم کیوایم حید رآبا دزون ،حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ہالہ سیکٹر و بھٹ شاہ یونٹ کے ذمہ داران و کارکنان کے ہمراہ مزار شریف پر چادر چڑھائی
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد میڈیکل ایڈ کمیٹی کے زیر اہتمام قائد تحریک جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پرسندھ کی معروف بزرگ ہستی و صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس مبارک کے موقع پر اس سال بھی زائرین 
کو مفت طبی امداد فراہم کرنے کی غرض سے سہہ روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیاہے
حیدرآباد ۔۔۔29،نومبر،2015 ء
سندھ کی معروف بزرگ ہستی و صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 272 ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پرقائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے رکن رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ عبدالحسیب،ایم کیو ایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی واراکین ، ایم کیوایم حید رآبا د زون کے جوائنٹ زونل انچارج راشد ممتازو اراکین زونل کمیٹی، حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین ،انجینئر صابر حسین قائم خانی نے ہالہ سیکٹر و بھٹ شاہ یونٹ کے ذمہ داران و کارکنان کے ہمراہ مزار شریف پر چادر چڑھائی اور ملک کے استحکام،سلامتی اور ترقی کیلئے دعا مانگی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت اور درازی عمرکیلئے بھی خصوصی دعا کی۔جبکہ متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد میڈیکل ایڈ کمیٹی کے زیر اہتمام قائد تحریک جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پرسندھ کی معروف بزرگ ہستی و صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس مبارک کے موقع پر اس سال بھی زائرین کو مفت طبی امداد فراہم کرنے کی غرض سے سہہ روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیاہے جسمیں میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکار ، ہالہ سیکٹر اور بھٹ شاہ یونٹ کے ذمہ داران و کارکنان اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں کیمپ کارکن رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ عبدالحسیب ، سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمرقریشی و اراکین ، ایم کیوایم حید رآبا د زون کے جوائنٹ زونل انچارج راشد ممتاز و اراکین زونل کمیٹی ،حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین ،انجینئر صابر حسین قائم خانی نے دورہ کیا اور کیمپ میں جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا ، کیمپ میں زائرین کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر ادویات و دیگر آلات موجود ہیں جبکہ ایمر جنسی کی صورت میں کے کے ایف کی ایمبولینسز بھی موجود ہیں کیمپ کا مختلف سماجی و ادبی اور سیاسی تنظیموں کے افراد نے دورہ کیا اور کیمپ کے انعقاد کو سراہا ۔




تصاویر

4/18/2024 10:36:24 PM