Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم ریاست پاکستان کے آئین و قانون کی حدود میں رہتے ہوئے حقیقی بااختیار عوامی حکمرانی کیلئے جدوجہد کرہی ہے۔ایم کیو ایم امریکہ


ایم کیو ایم ریاست پاکستان کے آئین و قانون کی حدود میں رہتے ہوئے حقیقی بااختیار عوامی حکمرانی کیلئے جدوجہد کرہی ہے۔ایم کیو ایم امریکہ
 Posted on: 11/29/2015
ایم کیو ایم ریاست پاکستان کے آئین و قانون کی حدود میں رہتے ہوئے حقیقی بااختیار عوامی حکمرانی کیلئے جدوجہد کرہی ہے۔ایم کیو ایم امریکہ
حق پرست عوام نے اپنے احتجاج سے پولنگ سے قبل ہی یہ ثابت کردیا ہے کہ ۵ دسمبر ۲۰۱۵ کو باطل قوتوں اور انکے نمائندوں کے ساتھ کیا ہونے جارہا ہے۔ جنید فہمی
غیر قانونی چھاپوں، گرفتاریوں، ایم کیو ایم کی الیکشن مہم کو سبوتاژ کرنے کے خلاف انتہائی قلیل نوٹس پر عظیم الشان تاریخی احتجاجی ریلی پر ایم کیو ایم امریکہ 
کا حق پرست عوام کو شاندار خراج تحسین 
شکاگو۔۔۔29نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی اور سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نے اپنے مشترکہ بیان میں کراچی میں رینجرز کی جانب سے جاری یکطرفہ اورمتعصبانہ آپریشن، غیر قانونی چھاپوں، ایم کیو ایم کے کارکنان اور نامزد حق پرست امیدواروں کی گرفتاریوں سمیت ۵ دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے جاری ایم کیو ایم کی الیکشن مہم کو م سبوتاژ کرنے اور متحدہ قومی موومنٹ کی یقینی اور واضح فتح کو متاثر کرنے کے خلاف انتہائی قلیل نوٹس پر حق پرست عوام کا تاریخی احتجاجی ریلی کو کامیاب بنانے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے کہا کہ ایم کیو ایم پر امن جمہوری جماعت ہے جسے کروڑوں پاکستانیوں کی مکمل حمایت حاصل ہے اور وہ ریاست پاکستان کے آئین و قانون کی حدود میں رہتے ہوئے دہرے ،دوغلے نظام اور انکی پروردو قوتوں کے خلاف اور حقیقی بااختیار عوامی حکمرانی کیلئے جدوجہد کرہی ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے نام پر آپریشن کا سوشہ چھوڑ کر قانون نافذ کرنے والے ادارے صرف ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے میں کوشاں اور عوام کی جانب سے بار بار مسترد کردہ عناصر کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے کراچی پر مسلط کرنے کیلئے نہ صرف کوشاں ہیں بلکہ ہر جائز و ناجائز حربہ استعمال کر رہے ہیں۔ تاہم بحیثئت محب وطن اور پاکستان مخلص جماعت ایم کیو ایم آج بھی تمام تر جبر، تشدد، گرفتاریوں اور قتال کے باوجود پر امن جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ حق پرست عوام کی جانب سے بار بار مسترد کردہ نام نہاد سیاسی و مذہبی جماعتوں کے شدید ایم کیو ایم معاندانہ رویہ، صوبائی حکومت کی جاب سے سرکاری مشینری کے استعمال اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مسلسل چھاپوں اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف عظیم الشان تاریخی ریلی کے انعقاد اور اس میں لاکھوں حق پرست عوام کی شرکت نے جہاں ایک طرف ان تمام قوتوں کو زبردست ظمانچہ رسید کیا ہے وہیں اس بات کا بھی اعادہ کیا ہے کہ حق پرست عوام کو ایم کیو ایم اور الطاف حسین سے کوئی زور اور جبر دور نہیں کرسکتا۔ حق پرست عوام نے اپنے احتجاج سے پولنگ سے قبل ہی یہ ثابت کردیا ہے کہ ۵ دسمبر ۲۰۱۵ کو باطل قوتوں اور انکے نمائندوں کے ساتھ کیا ہونے جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ظلم و جبر سے عوام کو انکے جائز حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا ،نہ ہی انکی آواز اور جدوجہد کو دبایا جاسکتا ہے۔ ارباب اقتدار و اختیار کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ عوامی مینڈیٹ کو کھلے دل اور پوری سچائی سے تسلیم کرلیں اور عوام کے جائز حقوق جس کی ضمانت آیئن پاکستان دیتا ہے ان تک منتقل کریں ایسا نہ ہو کہ وقت ہاتھوں سے نکل جائے ۔

4/18/2024 6:21:26 PM