Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عمران خان اپنی انتخابی مہم چلائیں، الطاف بھائی کی فکر نہ کریں۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


عمران خان اپنی انتخابی مہم چلائیں، الطاف بھائی کی فکر نہ کریں۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 11/28/2015
عمران خان اپنی انتخابی مہم چلائیں، الطاف بھائی کی فکر نہ کریں۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
مائنس ون کی تمام تر سازشوں کے باوجود تمام کارکنان اور پوری قوم قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحدہے قائدتحریک الطاف حسین تو روزانہ تقریریں کررہے ہیں، اگرخان صاحب کویہ تقریریں سنائی نہ دے رہی ہوں اور تصویریں نہ دکھائی دے رہی ہوں تو اس میں انکی نظروں کا قصور ہے۔ رابطہ کمیٹی
سینئرتجزیہ نگاروں کے حوالے سے یہ باتیں میڈیاپرضرورآئی تھیں کہ عمران خان کی دوسری بیوی کی جانب سے انہیں مائنس کرنے کی کوشش کی گئی تھی 
عزت اور ذلت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، جس پر اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم ہو اس کو اندر یا باہر سے کوئی خطرہ نہیں ہوسکتا۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔28 نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے قائدتحریک الطاف حسین کے بارے میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ خان صاحب اپنی انتخابی مہم چلائیں، اپنا منشور پیش کریں، وہ الطاف بھائی کی فکر نہ کریں ۔ ایم کیوایم کے ازلی دشمنوں کی جانب سے مائنس ون کی تمام ترسازشوں کے باوجود ایم کیوایم کے کارکنان ہی نہیں بلکہ پوری قوم صرف اورصرف قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحدہے اورانشاء اللہ متحد رہے گی ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین توجلسوں سے روزانہ تقریریں کررہے ہیں، ان کی تصویریں بھی ہیں ،اگرخان صاحب کویہ تقریریں سنائی نہ دے رہی ہوں اورتصویریں نہ دکھائی دے رہی ہوں تواس میں خان صاحب کی نظروں کاقصورہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مائنس ون کی خبریں تو عمران خان کے گھرکے حوالے سے میڈیاپرضرورآئیں تھیں اورمیڈیاکے بڑے سینئرتجزیہ نگاروں کے حوالے سے یہ باتیں میڈیاپرضرورآئی تھیں کہ عمران خان کی دوسری بیوی کی جانب سے انہیں مائنس کرنے کی کوشش کی گئی تھی ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عزت اور ذلت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے ،جس پر اللہ تعالیٰ کافضل وکرم ہو اس کو اندر یا باہر سے کوئی خطرہ نہیں ہوسکتا ۔

4/26/2024 1:26:37 AM