Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی عیسیٰ نگری میں ڈان نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت


ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی عیسیٰ نگری میں ڈان نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت
 Posted on: 11/27/2015
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی عیسیٰ نگری میں ڈان نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت
شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران صحافیوں پر فائرنگ کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں، رابطہ کمیٹی 
قانون نافذ کرنیوالے ادارے تاحال صحافیوں پر حملے کرنیوالے کسی دہشت گرد یا اسکے سرپرستوں کو گرفتار نہیں کرسکے، رابطہ کمیٹی
مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے بیگناہ کارکنان اور ہمدردوں کو بلاجواز گرفتار کیا جارہا ہے،تنظیمی و انتخابی دفاتر پر چڑھائی کی جارہی ہیں، رابطہ کمیٹی 
وزیر اعظم پاکستان ، وفاقی وزیر داخلہ ،وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزیرداخلہ واقعہ کا نوٹس لیکر ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کروائیں، ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کا مطالبہ 
کراچی ۔۔۔27نومبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں ڈان نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر نامعلوم مسلح دہشت گردوں کی شدید فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران صحافیوں پر فائرنگ کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں جس میں سینئر صحافی آفتاب عالم کی شہادت کا واقعہ بھی شامل ہے لیکن قانون نافذ کرنیوالے ادارے تاحال صحافیوں پر حملے کرنیوالے کسی دہشت گرد یا اسکے سرپرستوں کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے ایم کیوا یم کے بیگناہ کارکنان اور ہمدردوں کو بلاجواز گرفتار کیا جارہاہے اور ایم کیوا یم کے تنظیمی و انتخابی دفاتر پر چڑھائیاں کی جارہی ہیں لیکن کالعدم اور دہشت گرد جماعتوں کو شہر میں کھلے عام سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر داخلہ سہیل انورسیال سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈان نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کا فی الفور نوٹس لیکر ملوث عناصر کی گرفتاریوں کے احکامات جاری کریں اور اس سے قبل بھی صحافیو ں پر حملوں اور قتل میں ملوث اصل مجرمان کو فوری گرفتار کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔رابطہ کمیٹی نے فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونیوالے ڈان نیوز کے کارکن کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ہے۔

4/24/2024 11:15:37 PM