Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف ریلی میں لاکھوں عوام نے شرکت کرکے ثابت کردیا ہے کہ ایم کیوایم کے تحفظات جائز ہیں، سیکریٹریٹ میں موصول ہوہنے والے تہنیتی کے پیغامات میں لوگوں کے تاثرات


کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف ریلی میں لاکھوں عوام نے شرکت کرکے ثابت کردیا ہے کہ ایم کیوایم کے تحفظات جائز ہیں، سیکریٹریٹ میں موصول ہوہنے والے تہنیتی کے پیغامات میں لوگوں کے تاثرات
 Posted on: 11/27/2015
کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف ریلی میں لاکھوں عوام نے شرکت کرکے ثابت کردیا ہے کہ ایم کیوایم کے تحفظات جائز ہیں
مختصر نوٹس پر لاکھوں عوام کا اپنی مصروفیات ترک کرکے احتجاجی ریلی میں شرکت کرنا قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے موقف کی مکمل تائید کرتا ہے، عوامی رائے عامہ کو جھوٹا تسلیم کرنے والے کبھی بھی درست فیصلے نہیں کرسکتے
لاکھوں عوام نے گھروں سے باہر نکل کر واضح کردیا ہے کہ وہ ایم کیوایم کے خلاف غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کو برداشت نہیں کریں گے 
بعض حکومتی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کیافسران اور اہلکار اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے عوامی قوت کو طاقت کے زور سے کچلنے پر تلے ہوئے ہیں
کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف لیاقت آباد نمبر 10سے نکالی جانے والی عظیم الشان ریلی کی کامیابی پر نائن زیرو اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں موصول ہوہنے والے تہنیتی کے پیغامات میں لوگوں کے تاثرات
کراچی ۔۔۔27، نومبر2015ء
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم مختلف شعبہ ہاتے زنگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بلدیاتی انتخابی مہم میں مصروف ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کی رینجرز کی جانب سے بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف لیاقت آباد نمبر 10سے نکالی جانے والی عظیم الشان ریلی کی زبردست کامیابی پر قائد تحریک جناب الطاف حسین اور مظلوم عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ ریلی میں لاکھوں کی تعداد میں نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین ، بچوں اور طلباء نے شرکت کرکے ثابت کردیا ہے کہ ایم کیوایم کے تحفظات جائز ہیں اور ارباب اختیار و اقتدار کو ان تحفظات پر توجہ دیکر انہیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔احتجاجی ریلی کی فقید المثال کامیابی کے بعد ایم کیوایم کے مرکز نائن زیر و عزیز آباد اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ٹیلی فون، فیکس، ای میل، ایس ایم ایس اور دیگر ذرائع سے پیغامات کا تانتا بندھ گیا۔ پیغامات بھیجنے والوں میں علمائے کرام ، تاجر ، صنعتکار ، وکلاء ، صحافی ، دانشور ، شعرا ، ادباء ، ڈاکٹرز ، انجینئرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کی بھی بڑی تعداد شامل ہے ۔ اپنے پیغامات میں انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی اپیل پر چوبیس گھنٹے سے بھی کم نوٹس پراتنی بڑی اور عظیم الشان ریلی کا انعقاداوراس میں لاکھوں عوام کا اپنی مصروفیات ترک کرکے شرکت کرنا قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے موقف کی نہ صرف مکمل تائید کرتا ہے بلکہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دوہرے معیار کو بھی ظاہر کرتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم باالخصوص شہر کراچی کی واحد منتخب نمائندہ جماعت ہے اور اس کے انتخابی دفاتر سے انتخابی سرگرمیوں میں مصروف کارکنان کی گرفتاریاں کرنا سراسر غیر قانونی ، غیر آئینی عمل ہے بلکہ بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے اگر ایم کیوایم گرفتاریوں کے خلاف رینجرز ہیڈ کوارٹر کے سامنے جاکر احتجاجی مظاہرہ کرنا چاہتی تھی تو اسے ریاستی اداروں کے خلاف عمل تصور کرنا سراسر تعصب پر مبنی عمل ہے کیونکہ ایم کیوایم کے تحفظات توجہ طلب ہیں جنہیں حل کیے بغیر عوام کو مطمئن نہیں کیا جاسکتا ۔
انہوں نے کہاکہ لاکھوں افراد کی احتجاجی ریلی میں عوام کا رکاوٹیں عبور کرنے کیلئے جوش میں آنا حکومت اور اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے اگر ایم کیوایم کے رہنما مظاہرین کو پیچھے ہٹنے کی تلقین نہ کرتے توریلی کے شرکاء تمام رکاوٹیں عبور کرجاتے لیکن ایم کیوایم کے رہنماؤں نے جس طرح سے ریلی کے شرکاء کو پرامن رکھا اور انہیں صبر کی تلقین کی وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تربیت کا ہی نتیجہ ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ ایم کیوایم کو احتجاجی مظاہرے کرنے کا شوق نہیں ہے بلکہ ایم کیوایم اپنی جائز شکایات کے ازالے کیلئے اپنا آئینی اور جمہوری حق استعمال کررہی ہے میں عوام ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ احتجاجی ریلی کے لاکھوں شرکاء نے اپنے گھروں سے باہر نکل کر واضح کردیا ہے کہ وہ ایم کیوایم کے خلاف غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کو برداشت نہیں کریں گے اور اس کے خلاف ہر سطح پر صدائے احتجاج بلند کریں گے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دو برس سے رینجرز شہر میں آپریشن کررہی ہے لیکن رینجرز کو ایم کیوایم کے سوا کوئی جماعت مل ہی نہیں رہی جس میں ٹارگٹ کلر ، بھتہ خور اور دہشت گرد موجود ہوں یہ امر باعث تعجب ہے اور اب بلدیاتی انتخابات کے موقع پر رینجرز کی کاروائیوں نے تمام بھانڈا پھوڑ دیا ہے اور ثابت کردیا ہے کہ ایم کیوایم کو بلدیاتی انتخابات میں شکست سے دوچار کرنے کیلئے بعض حکومتی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکار اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے عوامی قوت کو طاقت کے زور سے کچلنے پر تلے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین سے عوام کا رشتہ نہ کل ختم کیا جاسکا اور نہ ہی آج اور نہ کی کوئی حربہ استعمال کرکے نہ آئندہ کیا جاسکتا ہے ۔ اپنے پیغامات میں انہوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ،صحت وتندرستی اور عافیت کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں ۔

4/18/2024 10:24:35 PM