Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پرامن احتجاجی ریلی میں شرکت پر قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا کراچی اور حیدرآباد کے عوام سے اظہار تشکر


پرامن احتجاجی ریلی میں شرکت پر قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا کراچی اور حیدرآباد کے عوام سے اظہار تشکر
 Posted on: 11/26/2015
پرامن احتجاجی ریلی میں شرکت پر قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا کراچی اور حیدرآباد کے عوام سے اظہار تشکر
ایم کیوایم پرامن ، جمہوری ، لبرل اور روشن خیال جماعت ہے، الطاف حسین
ایم کیوایم ، بلٹ کے بجائے بیلٹ کے ذریعہ غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کررہی ہے، الطاف حسین
ریاستی ظلم وستم اور جبرواستبداد سے ایم کیوایم کو پرامن جمہوری جدوجہد سے باز نہیں رکھا جاسکتا، الطا ف حسین
حکومت، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حق پرست عوام کے خلاف ظلم وستم کا سلسلہ بند کردیں، الطاف حسین
ارباب اقتدار واختیار،ایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ کوکھلے دل سے تسلیم کریں، الطاف حسین
احتجاجی ریلی کے انتظامات پررابطہ کمیٹی اورشعبہ جات کے اراکین کوخراج تحسین
لندن۔۔۔26، نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی میں غیرقانونی چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف ایم کیوایم کے تحت پرامن احتجاجی ریلی میں شرکت پر کراچی اور حیدرآباد کے عوام سے دلی تشکرکااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم پرامن ، جمہوری ، لبرل اور روشن خیال جماعت ہے جو بلٹ کے بجائے بیلٹ کے ذریعہ فرسودہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ اور غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کررہی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ دوبرسوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان وعوام پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے، ایم کیوایم کے مرکز، سیکٹر، یونٹ اور انتخابی دفاترپر غیرقانونی چھاپے اور گرفتاریاں روزمرہ کا معمول بن چکاہے اور سرکاری مشینری کے ذریعہ ایم کیوایم کو بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں انتخابی سرگرمیوں سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے غیرقانونی چھاپوں ، گرفتاریوں اور ایم کیوایم کی انتخابی سرگرمیوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے خلاف حق پرست کارکنان وعوام نے پرامن اورعظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد کرکے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا ہے کہ ایم کیوایم اپنے حقوق کیلئے پرامن جمہوری جدوجہد پریقین رکھتی ہے اور کسی سے محاذ آرائی نہیں چاہتی تاہم حکومت، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر بھی لازم ہے کہ وہ حق پرست عوام کے خلاف ظلم وستم کا سلسلہ بند کردیں اور ایم کیوایم کو مکمل آزادی کے ساتھ سیاسی وانتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع دیں۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی ظلم وستم اور جبرواستبداد سے ایم کیوایم کو پرامن جمہوری جدوجہد سے باز نہیں رکھا جاسکتا لہٰذا ارباب اقتدار واختیار کو چاہیے کہ وہ ایم کیوایم کو حاصل عوامی مینڈیٹ کا نہ صرف احترام کریں بلکہ اسے کھلے دل سے تسلیم بھی کریں۔ جناب الطاف حسین نے ظلم وستم کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرنے پر کراچی اور حیدرآبادکے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں ،مہاجر، پنجابی ،سندھی، بلوچ، پختون، سرائیکی ، کشمیری ، ہزاروال اور مختلف عقائد ومذاہب سے تعلق رکھنے والے بزرگوں ، خواتین ، نوجوانوں اور بچوں سے دلی تشکرکااظہار کیا اور انہیں دل کی گہرائی سے زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔ جناب الطاف حسین نے مختصر نوٹس پرپرامن احتجاجی ریلی کے انعقاد ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، تمام شعبہ جات کے ذمہ داران ، منتخب ارکان اسمبلی اور سیکٹرویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا۔


4/25/2024 6:37:34 AM