Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پرامن احتجاجی مظاہرہ کل بروزجمعرات دوپہر 2 بجے رینجرز ہیڈکوارٹر کے سامنے کیاجائے گا


پرامن احتجاجی مظاہرہ کل بروزجمعرات دوپہر 2 بجے رینجرز ہیڈکوارٹر کے سامنے کیاجائے گا
 Posted on: 11/25/2015
رینجرز کے مسلسل غیرقانونی چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف ایم کیوایم نے پرامن احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے مشترکہ ہنگامی اجلاس میں فیصلہ
قائدایم کیوایم الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی
پرامن احتجاجی مظاہرہ کل بروزجمعرات دوپہر 2 بجے رینجرز ہیڈکوارٹر کے سامنے کیاجائے گا
احتجاجی مظاہرے کا آغاز لیاقت آباد نمبر10 سے کیاجائے گا جوکہ رینجرز ہیڈکوارٹرپر اختتام پذیرہوگا
ایم کیوایم ایک جمہوریت پسند، لبرل ،ماڈریٹ اور روشن خیال جماعت ہے، رابطہ کمیٹی
ظلم وستم اور سیاسی سرگرمیوں پرقدغن کے خلاف پرامن احتجاج کرنا شہریوں کا بنیادی انسانی حق ہے ، رابطہ کمیٹی
حق پرست کارکنان وعوام پرامن احتجاجی مارچ میں بھرپورشرکت کریں، رابطہ کمیٹی کی اپیل
کراچی ۔۔۔25، نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ نے ایم کیوایم کے انتخابی دفاترپر چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف کل رینجرز ہیڈکوارٹرکے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔احتجاجی مظاہرے کافیصلہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے مشترکہ اجلاس ہنگامی میں اجلاس میں کیاگیا۔ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔ 
اجلاس میں کراچی مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے دفاتر پر رینجرز کے مسلسل غیرقانونی چھاپوں، عہدیداروں ، کارکنوں اور بلدیاتی انتخابات میں نامزد حق پرست امیدواروں کی بلاجواز گرفتاریوں ، بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کی انتخابی سرگرمیوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی اور اس عمل کو جمہوریت اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قراردیا گیا۔ اجلاس میں کہاگیا کہ ایم کیوایم ایک جمہوریت پسند، لبرل ،ماڈریٹ اور روشن خیال جماعت ہے جو اظہار رائے کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے ۔ ایم کیوایم لاکھوں کروڑوں عوام کی منتخب نمائندہ جماعت ہے اور عوامی جماعت کے کارکنان وعوام پر ظلم وستم اور ان کی سیاسی سرگرمیوں پرقدغن لگانے کے خلاف پرامن احتجاج کرنا شہریوں کا بنیادی آئینی ، قانونی ، جمہوری اور انسانی حق ہے ۔ اجلاس میں متفقہ طورپر فیصلہ کیا گیا کہ رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کے انتخابی دفاترپر چھاپوں اور گرفتاریوں اور انتخابی سرگرمیوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے خلاف کل بروز جمعرات ، دوپہر 2 بجے لیاقت آباد نمبر10کے مقام سے پرامن احتجاجی مارچ کاآغاز کیاجائے گا جوکہ رینجرز ہیڈکوارٹر پر اختتام پذیر ہوگا ۔ 
دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی حق پرست ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں ، نوجوانوں اور طلباوطالبات سے اپیل کی کہ وہ کل ایم کیوایم کے تحت منعقد ہونے والے پرامن احتجاجی مارچ میں بھرپورشرکت کریں اورماضی کی طرح اپنے اتحاد کا بھرپورمظاہرہ کرکے پوری دنیا پر ثابت کردیں کہ کراچی کے عوام بلاامتیاز رنگ ونسل ، زبان ، قومیت، مسلک، عقیدہ اور مذہب ایم کیوایم کے پرچم تلے متحد ہیں ۔

4/19/2024 4:49:09 AM