Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیاتی انتخابات 2015ء کی آمد آمد، ایم کیوایم کی جانب سے جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں بڑے میلے کا اہتمام


بلدیاتی انتخابات 2015ء کی آمد آمد، ایم کیوایم کی جانب سے جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں بڑے میلے کا اہتمام
 Posted on: 11/25/2015
بلدیاتی انتخابات 2015ء کی آمد آمد، ایم کیوایم کی جانب سے جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں بڑے میلے کا اہتمام
روزانہ کی بنیاد پر خواتین، بچے، بچیوں، نواجوانوں، بچوں سمیت سینکڑوں افراد شرکت کررہے ہیں
جناح گراؤنڈ میں چوڑیوں، مہندی، چائے، کافی، آئس کریم سمیت دیگر اشیاء کے اسٹالز لگائے گئے ہیں، بچوں کیلئے مختلف اقسام کے بڑے جھلے بھی گراؤنڈ میں نصب ہیں 
کراچی ۔۔۔ 25 نومبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات 2015ء کے سلسلے میں جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں عوام کیلئے بڑے میلے کا اہتمام کیاگیاہے۔اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد اپنے اہل خانہ ، بچوں کے ہمراہ جناح گراؤنڈ کا رخ کر رہے ہیں ،جناح گراؤنڈ میں بچوں کیلئے بڑے پیمانے پر مختلف اقسام کے چھوٹے اور بڑے جھولے نصب کئے گئے ہیں جبکہ خواتین کیلئے کپڑوں ، مہندی ، چوڑیوں سمیت ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء کے مختلف اسٹالز بھی گراؤنڈ میں لگائے گئے ہیں ،میلے میں آنیوالی بچیوں ، نوجوانوں ، بچوں اور دیگر افراد کیلئے آئس کریم سمیت کھانے پینے کی دیگر اشیاء کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں جبکہ سردی کی مناسبت سے چائے اور کافی کے اسٹالز کا بھی اہتمام کیاگیا ہے ۔اس سلسلے میں روزانہ رات گئے میوزیکل پروگرام کا بھی اہتمام کیا جارہاہے جس میں ملک کے معروف فنکار و اداکار اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں ، شہر بھر کے عوام میں اس سلسلے میں بھر پور جوش و خروش پایا جارہاہے اور سخت سردی کے باوجود عوام جناح گراؤنڈ میں شریک ہو رہے ہیں۔اس موقع پر ایم کیوا یم کے قائد جناب الطاف حسین وقتاً فوقتاً جناح گراؤنڈ میں شریک ہونیوالے عوام سے ٹیلی فونک خطاب بھی کر رہے ہیں ۔ 
تصاویر







4/26/2024 8:18:01 AM