Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اے آر وائی ٹیلی ویژن کی انتظامیہ اور متعصب اینکر پرسنز کھلی مہاجر دشمنی پر اتر آئے ہیں، رابطہ کمیٹی


اے آر وائی ٹیلی ویژن کی انتظامیہ اور متعصب اینکر پرسنز کھلی مہاجر دشمنی پر اتر آئے ہیں، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 11/24/2015
اے آر وائی ٹیلی ویژن کی انتظامیہ اور متعصب اینکر پرسنز کھلی مہاجر دشمنی پر اتر آئے ہیں، رابطہ کمیٹی
کاشف عباسی، مہاجر قوم کے غدار کو اپنے پروگرام میں لاکر ایم کیوایم کے خلاف جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈہ کرارہا ہے، رابطہ کمیٹی
کاشف عباسی کے پروگرام میں الزام لگایا گیا ہے کہ ایم کیوایم کے جلسوں میں جدید اسلحہ کی آزادانہ نمائش ہوتی ہے، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے جلسوں میں پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیاکے کیمرہ مین اورفوٹوگرافرز باقاعدگی سے شرکت کرتے ہیں، رابطہ کمیٹی
اگرایسا ہوتا تو اے آر وائی ٹی وی اس فوٹیج کو بارباردکھاکر ایم کیوایم کانیا میڈیا ٹرائل شروع کردیتا، رابطہ کمیٹی
کاشف عباسی کی جانب سے قائد تحریک پر مغلظات بکنے کا الزام سراسر جھوٹ ، عیاری اور مکاری ہے، رابطہ کمیٹی
حق پرست عوام مہاجردشمنوں کے جھوٹے اورشرانگیز پروپیگنڈے سے ہرگز مایوس نہ ہوں، رابطہ کمیٹی
عوام، حق پرستوں کے انتخابی نشان ’’پتنگ‘‘ پر مہرلگاکرثابت کردیں کہ وہ ماضی کی طرح الطاف حسین کی قیادت میں متحد ومنظم ہیں، رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔23، نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ اے آر وائی ٹیلی ویژن کی انتظامیہ اورمتعصب اینکرپرسنز کھلی مہاجردشمنی پر اترآئے ہیں اور وہ اپنے پروگراموں کے ذریعہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹا پروپیگنڈہ کرکے عوام کو بہکانے کی شرمناک کوششیں کررہے ہیں ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اے آروائی کی انتظامیہ اور متعصب اینکرپرسنز بالخصوص نسل پرستانہ خیالات رکھنے والے کاشف عباسی نے آج مہاجر قوم کے غداراورایم کیوایم دشمن عناصر کو اپنے پروگرام میں لاکر ایم کیوایم کے خلاف یہ جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈہ کرایاہے کہ ایم کیوایم کے جلسوں میں جدید ترین اسلحہ کی آزادانہ نمائش کی جاتی ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین نے فوج اور ڈی جی رینجرز کو مغلظات دی ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کاشف عباسی اور دیگر کی بہتان تراشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دوبرسوں سے جاری آپریشن کے دوران کراچی کے ہرکونے میں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی گرفتاری کیلئے غیرقانونی چھاپے مارے جارہے ہیں ، ایم کیوایم کے مرکز اورجناب الطاف حسین کی رہائش گاہ پر چھاپے مارکرنہ صرف ایم کیوایم کے رہنماؤں ،کارکنوں اورہمدردوں کو گرفتارکیاگیا بلکہ وہاں موجود حق پرست عوامی نمائندوں کا لائسنس یافتہ اسلحہ تک رینجرز نے اپنی تحویل میں لے رکھا ہے ،ایم کیوایم کے ہرجلسوں میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندے، کیمرہ مین اورفوٹوگرافرز باقاعدگی سے شرکت کرتے ہیں، وہ بھی گواہی دے سکتے ہیں کہ ایم کیوایم کے جلسوں میں اسلحہ کی نمائش نہیں کی جاتی، اگر ایم کیوایم کے جلسوں میں اسلحہ کی نمائش ہوتی توایم کیوایم دشمنی میں سب سے زیادہ اے آر وائی ٹی وی پر اس فوٹیج کو بارباردکھاکر خوب اچھالاجاتا اور اس کی بنیاد پر ایم کیوایم کانیا میڈیا ٹرائل شروع کردیا جاتا۔حقیقت یہ ہے کہ ایم کیوایم کے جلسوں میں خواتین اور معصوم بچے بلاخوف وخطر ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرتے ہیں اور کسی کو ایک کنکرتک نہیں ماراجاتا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کاشف عباسی کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین پر مغلظات بکنے کا الزام سراسر جھوٹ ، عیاری اور مکاری ہے اورکاشف عباسی جیسے لوگوں کے بارے میں قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے ارشادفرمایا ہے کہ ’’جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ہے ‘‘،جو صحافت کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں اور شیطانی صحافت کے علمبردار ہیں۔رابطہ کمیٹی نے حق پرست عوام سے کہاکہ وہ مہاجردشمن عناصر کی جانب سے ایم کیوایم کے خلاف جھوٹے اورشرانگیز پروپیگنڈے سے ہرگز مایوس نہ ہوں اور اس قسم کی صورتحال کو ایک چیلنج کے طور لیکر 5، دسمبرکو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب بنائیں ۔عوام ایک مرتبہ پھر حق پرستوں کے انتخابی نشان ’’پتنگ‘‘ پر اپنے اعتماد کی مہرلگاکر ایم کیوایماورمہاجر دشمن عناصر پر واضح کردیں کہ کراچی کے عوام ماضی کی طرح آج بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں متحد ومنظم ہیں اورکوئی بھی منفی پروپیگنڈہ باشعور عوام کو گمراہ نہیں کرسکتا۔


4/23/2024 6:48:38 AM