Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جمیل الدین عالی مرحوم کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


جمیل الدین عالی مرحوم کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 11/23/2015
جمیل الدین عالی مرحوم کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
جمیل الدین عالی کا اس دنیا سے رخصت ہونا قوم کیلئے ایک قیمتی اثاثہ سے محروم ہونا ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
مرحوم کے سوگوار لواحقین سے رابطہ کمیٹی کا دلی تعزیت وہمدردی کااظہار 
کراچی ۔۔۔23، نومبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے معروف دانشور ، ادیب ، شاعر ، بینکر ، نقاد ، ڈرامہ تجزیہ و کالم نگار، انجمن اردو ترقی کے ممبر اور سابق حق پرست سینیٹر جمیل الدین عالی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے جمیل الدین عالی مرحوم کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا اور مرحوم نے اپنی پوری زندگی علم کے حصول اور اور فروغ کیلئے جس طرح کام کیا وہ آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ جمیل الدین عالی اپنی ذات میں مکمل شخصیت تھے اوران کے پاس موجود علم ملک و قوم کیلئے سرمایہ کی حیثیت رکھتا ہے اور آج جمیل الدین عالی کا اس دنیاسے رخصت ہوجانے سے قوم ایک قیمتی اثاثے سے محروم ہوگئی ۔ رابطہ کمیٹی نے جمیل الدین علی مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ (آمین)

4/19/2024 12:31:56 PM