Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مخیرحضرات محصورین بنگلہ دیش کیلئے کمبلوں کی فراہمی کیلئے بھرپورتعاون کریں ، الطاف حسین کی اپیل


بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوں کیلئے 2، ہزار کمبلوں کی اشد ضرورت ہے ، الطاف حسین
 Posted on: 11/22/2015
بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوں کیلئے 2، ہزار کمبلوں کی اشد ضرورت ہے ، الطاف حسین
حق پرست عوام بالخصوص مخیرحضرات محصورین بنگلہ دیش کیلئے کمبلوں کی فراہمی کیلئے بھرپورتعاون کریں ، الطاف حسین کی اپیل
عطیات کیلئے نائن زیرو اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ٹیلی فون نمبرز پر رابطہ کیاجاسکتا ہے ، الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حق پرست عوام بالخصوص مخیرحضرات سے اپیل کی ہے کہ بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوں کیلئے کمبلوں کا عطیہ دیں۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ بنگلہ دیش میں محصور پاکستانی جنہیں عرف عام میں ’’بہاری ‘‘ کہاجاتا ہے اور جنہوں نے 1971ء میں پاکستان کو بچانے کیلئے بڑھ چڑھ کا جانی ومالی قربانیاں دی تھیں، گزشتہ کئی دہائیوں سے ریڈکراس کے کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگی بسرکررہے ہیں اور شدید سردی کے موسم میں روزمرہ استعمال کی اشیاء سے محروم ہیں اور انہیں فوری طورپر 2 ہزار کمبلوں کی اشد ضرورت ہے ۔ جناب الطاف حسین نے حق پرست عوام بالخصوس مخیر حضرات سے انسانیت کے نام پر دردمندانہ اپیل کی کہ وہ بنگلہ دیش میں محصور ان محب وطن پاکستانیوں کو کمبلوں کی فراہمی کیلئے بھرپورتعاون کریں اور اپنے عطیات خدمت خلق فاؤنڈیشن میں جمع کرائیں۔ مخیرحضرات عطیات کے سلسلے میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیزآباد کے ٹیلی فون نمبر021-3631 3690 اور 021-3632 9900 یا خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر کے رابطہ نمبر021-36333811 اور یونیورسل نمبر 111-222-553 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

4/24/2024 9:39:20 PM