Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک الطاف حسین کے فلسفہ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں دہشت گردوں کے خلاف ایم کیو ایم فرنٹ لائن پر ڈٹ کر کھڑی ہے، آرگنائزر ایم کیوایم کینیڈا آصف قاضی

قائد تحریک الطاف حسین کے فلسفہ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں دہشت گردوں کے خلاف ایم کیو ایم فرنٹ لائن پر ڈٹ کر کھڑی ہے، آرگنائزر ایم کیوایم کینیڈا آصف قاضی
 Posted on: 11/22/2015
قائد تحریک الطاف حسین کے فلسفہ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں دہشت گردوں کے خلاف ایم کیو ایم فرنٹ لائن پر ڈٹ کر کھڑی ہے، آرگنائزر ایم کیوایم کینیڈا آصف قاضی 
فرانس میں دہشت گردی کے واقعہ پر ایم کیوایم کینیڈا کا اظہار مذمت ، فرانسیسی عوام سے اظہار یکجہتی 
ٹورونٹو ۔۔۔ 22، نومبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کینیڈا کے سنٹرل آرگنائزر آصف قاضی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم کینیڈا فرانس میں دہشت گردی کے واقعہ کی بھرپور مذمت کرتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کے فلسفہ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں دہشت گردوں کے خلاف ایم کیو ایم فرنٹ لائن پر ڈٹ کر کھڑی ہے اور ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔ معصوم ، بے گناہ انسانوں پر گولیاں برسانے والے کسی بھی مذہب کی ترجمانی نہیں کرتے اور طالبان، القائدہ یا داعش جیسی تنظیموں کا کا کوئی مذہب نہیں ۔ آصف قاضی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی واحد لبرل پروگریسو اور سیکولر جماعت ہے جس نے کھل کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے ۔ اسی وجہ سے چند ریاستی طاقتیں جو کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کوفروغ دیتی ہیں وہ ایم کیوایم کو کرش کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں یہی وجہ ہے کہ ایم کیو ایم کے خلاف آج بھی پاکستان میں ایک ریاستی آپریشن جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں فرانسیسی عوام اور واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے ساتھ ہیں اور ایم کیو ایم کینیڈا فرانسیسی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے او راُن کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔ 

4/16/2024 12:30:34 AM