Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فیصل آبادمیں دنیانیوزکے بیوروآفس پردستی بم حملہ بزدلانہ فعل ہے،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی


فیصل آبادمیں دنیانیوزکے بیوروآفس پردستی بم حملہ بزدلانہ فعل ہے،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
 Posted on: 11/20/2015
فیصل آبادمیں دنیانیوزکے بیوروآفس پردستی بم حملہ بزدلانہ فعل ہے،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی 
دہشت گردعناصراس قسم کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے میڈیاکی آوازکودبانہیں سکتے
دستی بم حملے میں زخمی ملازمین سے اظہارہمدردی،جلدومکمل صحت یابی کے لئے دعا
فیصل آبادمیں دنیانیوزکے بیوروآفس پردستی بم حملے پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کااظہارمذمت 
کراچی ۔۔۔20، نومبر2015ء 
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان نے فیصل آبادمیں دنیانیوزکے بیوروآفس پردستی بم حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوربم حملے کو بزدلانہ فعل قراردیتے ہوئے اس کے نتیجے میں دوملازمین کے زخمی پرگہری تشویش کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ دنیا نیوزکے بیوروآفس پردستی بم حملہ آزادی صحافت پرحملہ ہے اوردہشت گردعناصراس قسم کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے میڈیاکی آوازکودبانہیں سکتے۔ انہوں نے دستی بم حملے میں زخمی ہونے والے دنیانیوزکے ملازمین سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے ان کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے دعاکی ۔ ایم کیو ایمرابطہ کمیٹی کے ارکان نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے مطالبہ کیاکہ دنیانیوزکے بیوروآفس پر دستی بم حملے کے واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کروائی جائے اور حملے میں ملوث دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کودہشت گردی ایکٹ کے تحت سخت ترین سزادی جائے۔

9/24/2016 3:55:15 PM