Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآباد شہر میں بلدیاتی انتخابات سے پہلے ہی حق پرست امیدواران کی بلا مقابلہ فتح نظریہ الطاف کی جیت ہے،سید فیصل سبزواری


حیدرآباد شہر میں بلدیاتی انتخابات سے پہلے ہی حق پرست امیدواران کی بلا مقابلہ فتح نظریہ الطاف کی جیت ہے،سید فیصل سبزواری
 Posted on: 11/17/2015
حیدرآباد شہر میں بلدیاتی انتخابات سے پہلے ہی حق پرست امیدواران کی بلا مقابلہ فتح نظریہ الطاف کی جیت ہے،سید فیصل سبزواری
جناب الطاف حسین کے نامزد امیدواران 19 نومبر کو شہر سے مفاد پرستوں کا خاتمہ کرینگے،سید فیصل سبزواری
حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں یونین کونسل نمبر94 میں حق پرست امیدوار ان کی انتخابی مہم کے حوالے سے کوہسار ہاؤسنگ سوسائٹی کے عہدیداران اور علاقے کے معززین سے ملاقات کے دوران گفتگو
حیدرآباد۔۔۔17 نومبر2015 ء
حیدرآباد شہر میں بلدیاتی انتخابات سے پہلے ہی حق پرست امیدواران کی بلا مقابلہ فتح نظریہ الطاف کی جیت ہے۔ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم کے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سید فیصل سبزواری نے حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں یونین کونسل نمبر94 میں حق پرست امیدوار ان کی انتخابی مہم کے حوالے سے کوہسار ہاؤسنگ سوسائٹی کے عہدیداران اور علاقے کے معززین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج راشد ممتاز ، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی زبیر احمد خان اور حق پرست میدواران برائے چیئرمین محمد صدیق وائس چیئر میں علی اکبر بروہی بھی موجود تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد تحریک جنا ب الطاف حسین کے فکر و فلسفے سے خائف استحصالی قوتوں نے بلدیاتی انتخابات میں 10 جماعتی اتحاد بنایا ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ باطل قوتیں قائد تحریک اور ان کے کارکنوں کا مل کر بھی مقابلہ نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ 10 جماعتی اتحاد ہو یا 110 جماعتی اتحاد ہو جناب الطاف حسین کے نامزد امیدواران کو شکست دینا مفاد پرستوں کے بس کی بات نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نامزد امیدواران 19 نومبر کو تاریخی فتح حاصل کرینگے اور اس شہر سے مفاد پرستوں کا خاتمہ کرینگے۔

9/27/2016 5:20:08 PM