Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میر پور خاص میں بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں ایم کیوایم کی زبردست گہما گہمی اور انتخابی مہم جاری ہے


میر پور خاص میں بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں ایم کیوایم کی زبردست گہما گہمی اور انتخابی مہم جاری ہے
 Posted on: 11/17/2015
میر پور خاص میں بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں ایم کیوایم کی زبردست گہما گہمی اور انتخابی مہم جاری ہے
انتخابی مہم کیلئے میر پور خاص سیکٹرAکے وارڈز 9اور 11میں کارنر میٹنگوں کا انعقاد
متحدہ قومی موومنٹ کی جدوجہد کا مقصد اقتدار کی طاقت کو عام پاکستانی کی دہلیز پر پہنچانا ہے، رکن رابطہ کمیٹی عبد الحسیب 
میر پور خاص۔۔۔17، نومبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام میر پور خاص میں بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں زبردست گہما گہمی اور انتخابی مہم جاری ہے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز سیکٹر Aکے وارڈز 9اور 11میں بلدیاتی کارنر میٹنگوں کا انعقاد کیا گیا جس میں حق پرست نوجوانوں ، بزرگوں، خواتین اور مختلف برادریوں کے سرکردہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور میر پور خاص سے نامزد حق پرست امیدواران پر اپنے بھر پور اعتماد کااظہار کیا ۔ کارنر میٹنگ سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب ، زونل انچارج مجیب الحق ، زونل کمیٹی کے ارکین سلیم رضا قائم خانی اور شاہد عباسی نے خطاب کیا ۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کی جدوجہد کا مقصد اقتدار کی طاقت کو عام پاکستانی کی دہلیز پر پہنچانا ہے ، قیام پاکستان سے لیکر آج تک دو فیصد استحصالی عناصر نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے اور وطن عزیز کے تما م ادارے تباہ وبرباد ہوچکے ہیں اثاثے فروخت کیئے جارہے ہیں غیر ملکی امداد کے نام پر ہر پاکستانی شہری پر قرض کا پہاڑ رکھ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ استحصالی عناصر محب وطن پاکستانیوں کو کبھی مذہب کے نام پر تو کبھی لسانیت کے نام پر تو کبھی فرقہ پرستی کے نام تقسیم در تقسیم کرکے اٹھانوئے فیصد عوامی طاقت کو ختم کرنے کی سازشوں میں مصروف عمل ہیں ۔ ان حالا ت میں صر ف اور صرف ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حُسین وہ واحد شخصیت ہیں جنہوں نے ملک کے غریب اور مظلوم عوام میں یہ سوچ پید ا کی کہ یہ ملک کسی وڈیرئے ، جاگیر دار، سرمایہ دار کا نہیں ہے بلکہ ملک کے اصلی وارث ،وسائل کے حقدار ملک کے 98فیصد عوام ہیں جو کہ ظلم کی چکی میں پستے ہوئے غلامی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے حق پرست عوام سے اپیل کی کہ اب انکا فرض ہے کہ وہ اپنے علاقے سے کھڑئے ہونے والے حق پرست نمائندگان کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب بنائیں تاکہ گلی اور محلے کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جاسکے۔ 

12/6/2016 1:55:17 PM