Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری کے نوابشاہ کے مختلف وارڈ میں دورے ، بلدیاتی دفاتر میں پرچم کشائیوں کی تقاریب میں شرکت


حق پرست رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری کے نوابشاہ کے مختلف وارڈ میں دورے ، بلدیاتی دفاتر میں پرچم کشائیوں کی تقاریب میں شرکت
 Posted on: 11/14/2015
حق پرست رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری کے نوابشاہ کے مختلف وارڈ میں دورے ، بلدیاتی دفاتر میں پرچم کشائیوں کی تقاریب میں شرکت 
پاکستان پر قابض مراعات یافتہ طبقہ کی حکمرانی کا خاتمہ ضرور ہوگا ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری 
انتخابی مہم کے سلسلے میں نوابشاہ سیکڑ Aکے وارڈ نمبر 10اور 13 میں منعقد ہ کارنر میٹنگزکے شرکاء سے خطاب 
انتخابی مہم کیلئے نوابشاہ میں خواتین کے جنرل ورکر ز اجلاسوں کا انعقاد ، خواتین میں چوڑیاں ، مہندی اور دیگر تحائف تقسیم کئے گئے 
نوابشاہ ۔۔۔14، نومبر2015ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی لازوال جد وجہد سے پاکستان پر قابض مراعات یافتہ طبقہ کی حکمرانی اور پاکستان کے غیور عوام کی خوشحالی کے دشمنوں کا خاتمہ ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار حق پرست ممبر صوبائی اسمبلی فیصل سبزواری نے ایم کیوایم کی انتخابی مہم کے سلسلے میں نوابشاہ سیکڑ Aکے وارڈ نمبر 10اور 13 میں منعقد ہ کارنر میٹنگزکے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔فیصل سزواری نے کہاکہ نوابشاہ میں بلدیاتی امید واران قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت کے مطابق عوام کی خدمت کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں اور عوام کے درمیان موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواب شاہ شہر میں قائد تحریک الطاف حسین کے چاہنے والے جب تک موجود ہیں تب تک نواب شاہ میں فتح قائد تحریک الطاف حسین کے چاہنے والوں کی ہی ہوگی ۔ اس موقع پر سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن عظیم احمد دانش متحدہ قومی موومنٹ نواب شاہ زون کے زونل انچارج ایڈوکیٹ عبدالمجید ارکان صوبائی اسمبلی ہیر سوہو باجی ،رعنا انصار باجی زونل ممبران معظم خان ،راؤ شاہد علی ان کے موجود تھے۔ بعدازاں انتخابی مہم کے سلسلے میں وارڈ 9اور10کے مختلف علاقوں میں رکن صوبائی اسمبلی فیصل سبزواری نے پرچم کشائیاں کیں اس دوران کارکنان و حق پرست عوام کی ایک کثیر تعداد ان کے ہمراہ تھی علاوہ ازیں سیکڑ A کے وارڈ 9اور11میں خواتین کا جنرل ورکرز اجلاس کیا گیا جس میں ارکان صوبائی اسمبلی فیصل سبزواری ہیر سوہو باجی رعنا انصار باجی شعبہ خواتین نوابشاہ کی انچارج امبرین عظمیٰ باجی نے شرکت کی ارکان صوبائی اسمبلی ہیر سوہو باجی رعنا انصار باجی نے جنرل ورکرز اجلاس کے شرکاء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین قائد تحریک الطاف حسین کے فکر و فلسفہ پر کام کرتی رہے گی اور بلدیاتی الیکشن میں بھر پور طریقے سے الیکشن مہم میں حصہ لیتے ہوئے امیدواران کو کامیاب کرائیں گی جنرل ورکرز اجلاس کے اختتام کے بعد ارکان صوبائی اسمبلی ہیر سوہو باجی رعنا انصار باجی نے گھر گھر رابطہ کیا اور قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے خواتین کو مہندی اور چوڑیوں کے خوبصورت تحائف پیش کیئے گئے ۔

12/10/2016 12:30:48 PM