Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میرپورخاص میں متحدہ قومی موومنٹ کی بلدیاتی انتخابی مہم عروج پرپہنچ گئی رابطہ کمیٹی کے ارکان عبد الحسیب اور اقبال مقدم کے انتخابی مہم کے سلسلے میں طوفانی دورے


میرپورخاص میں متحدہ قومی موومنٹ کی بلدیاتی انتخابی مہم عروج پرپہنچ گئی  رابطہ کمیٹی کے ارکان عبد الحسیب اور اقبال مقدم کے انتخابی مہم کے سلسلے میں طوفانی دورے
 Posted on: 11/11/2015
میرپورخاص میں متحدہ قومی موومنٹ کی بلدیاتی انتخابی مہم عروج پرپہنچ گئی
رابطہ کمیٹی کے ارکان عبد الحسیب اور اقبال مقدم کے انتخابی مہم کے سلسلے میں طوفانی دورے
مختلف وارڈ میں گھر گھر جاکر معززین شہر ، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور برادریوں کے سرکردہ افراد سے ملاقاتیں اورر میرپورخاص کی معروف شخصیت سیٹھ عزیز کی فیکٹری میں منعقدہ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب 
حق پرستوں کے پاس بلدیاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے پورا میر پور خاص کا شہر گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے ، رابطہ کمیٹی رکن عبد الحسیب 
19، نومبر کو میر پور خاص کے عوام اپنے حق پرست نمائندوں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں، عبد الحسیب 
میر پور خاص۔۔۔11،نومبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے میرپورخاص میں انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ۔ ایم کیوایم کے سینئر رہنما سمیت کئی اراکین رابطہ کمیٹی نے بلدیاتی انتخابی مہم کے سلسلے میں طوفانی دورے کئے۔ اس حوالے سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان عبدلحسیب اوراقبال مقدم نے مختلف وارڈ ز میں گھر گھر جا کر معززین شہر ،مختلف مکاتب فکر کے علماء اکرام اور برادریوں کے سرکردہ افراد سے ملاقاتیں کیں اور میرپورخاص کی معروف شخصیت سیٹھ عزیز کی فیکٹری میں منعقدہ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کیا ۔کارنر میٹنگ میں عمائدین شہر کے ساتھ ساتھ ، نوجوانوں ، بزرگوں خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ کارنر میتنگ سے رابطہ کمیٹی کے رُکن عبدلحسیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم ملک کی واحد جماعت ہے جس نے غریب اور متوسط طبقے سے جنم لیا اور قائد تحریک الطاف حُسین نے ہمیشہ استحکام پاکستان اور پاکستان کی تعمیر وترقی کے لیے مذہبی رواداری ،فرقہ وارانہ ہم اہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کا نہ صرف درس دیا بلکہ اُسکے لیے عملی جدوجہدبھی کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک کرپٹ سیاسی نظام کے ذریعے آنے والے وڈیرے اور جاگیر داروں نے ملکی خزانے کو بے دریغ لوٹا اور اربوں روپے ہڑپ کرگئے اور کسی بھی قسم کے کوئی ترقیاتی کام نہیں کروائے جسکی وجہ سے آج ملک کے 98فیصد غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام بے چارگی کی تصویر بنے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے میرپورخاص کی ابتر صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہ حق پرستوں کے پاس بلدیاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے آج پورا شہر گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے اور لوگ گندا پانی پینے پر مجبور ہوگے ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے حق پرست عوام سے اپیل کی 19نومبر کو پتنگ پر مہر لگا کر اپنے حق پرست نمائندے کو فتح یاب کروائیں تاکہ میرپورخاص شہر میں صفائی ستھرائی اورپینے کے صاف پانی جیسے دیگر بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاسکے۔ اس موقع پر سندھ تنظیمی کمیٹی کے رُکن ساجد سراج، زون کمیٹی کے رُکن حاجی عبدالغفور بروہی اور شاہد عباسی بھی موجود تھے۔


9/25/2016 9:00:18 AM