Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے زیر اہتمام نائن زیرو پر ہندو مذہب کے تہوار دیوالی کی پر وقار تقریب ، تقریب کے شرکاء سے قائد ایم کیوا یم جناب الطاف حسین نے خطاب کیا اورہندو ہم وطنوں کو دیوالی کی مبارک باد دی


ایم کیو ایم کے زیر اہتمام نائن زیرو پر ہندو مذہب کے تہوار دیوالی کی پر وقار تقریب ، تقریب کے شرکاء سے قائد ایم کیوا یم جناب الطاف حسین نے خطاب کیا اورہندو ہم وطنوں کو دیوالی کی مبارک باد دی
 Posted on: 11/10/2015
ایم کیو ایم کے زیر اہتمام نائن زیرو پر ہندو مذہب کے تہوار دیوالی کی پر وقار تقریب ،
تقریب کے شرکاء سے قائد ایم کیوا یم جناب الطاف حسین نے خطاب کیا اورہندو ہم وطنوں کو دیوالی کی مبارک باد دی 
جناب الطاف حسین ملک میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگوں سے برابری کا سلوک کرتے ہیں، منوہر لال
ہندو ہم وطنوں کی بڑی تعداد میں شرکت ، دئیے روشن ،کیک اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ، ملک و قو م کی سلامتی کیلئے خصوصی پراتھنا
کراچی ۔۔۔11، نومبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام منگل کے روز ہندو برادری کا مذہبی تہوار دیوالی منایا گیا ۔اس سلسلے میں ایم کیوا یم کے شعبہ اقلیتی امور کمیٹی کی جانب سے جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ المعروف نائن زیرو پر دیئے روشن کئے گئے اور ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران ، کارکنان اور عوام میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔ اس موقع پر جناب الطا ف حسین نے شرکاء سے ٹیلی فونک خطاب کیا اور انہیں دیوالی کی مبارک باد پیش کی۔ تقریب میں ہندوبرادری سے تعلق رکھنے والے افرادخواتین،بچوں اوربزرگوں کے ہمراہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ، رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سید شاہد پاشا ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق ، ایم کیوا یم سی ای سی کے انچارج وسیم اختر، اراکین ، ایم کیو ایم اقلیتی امور کمیٹی کے انچارج منوہر لال،حق پرست ارکان اسمبلی اور شعبہ جات کے ارکان نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منوہر لال نے کہا کہ جناب الطاف حسین پاکستان کے واحد سیاسی رہنما ہیں جو ملک میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگوں سے برابری کا سلوک کرتے ہیں اور انکی خوشی و غم میں نہ صرف خود شریک رہتے ہیں بلکہ اپنے کارکنان کو بھی دیگر مذاہب کے شانہ بشانہ رہنے کی ہدایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نائن زیرو پر ہر سال پاکستان میں بسنے والے دیگر مذاہب کے تہوار منائے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ حق کی فتح ہوتی ہے باطل کو شکست ہوتی ہے سندھ بالخصوص کراچی میں بسنے والے دیگر مذاہب کے ہم وطن بلدیاتی الیکشن 2015ء میں حق پرست امیدواران کو سندھ بھر سے کامیاب کرواکر دنیا کو بتادیں کہ ہم بھی اپنے دلوں میں جناب الطاف حسین کی بھر پور محبت رکھتے ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے ہندو ہم وطنوں کی جانب سے جناب الطا ف حسین کو دیوالی کی مبارک باد پیش کی ، اس موقع پر ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے Youngers Group نے دیوالی کی مناسبت سے شاندار ٹیبلو پیش کیا جبکہ بچوں میں کیک اور تحائف بھی تقسیم کئے گئے،اختتام سے قبل شاندار آتش بازی کا شاندار مظاہر کیا گیاجس سے شرکاء خوب محظوظ ہوئے ۔ تقریب کے اختتام پرپنڈت وجے مہاراج نے ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے ہندو برادری کی مذہبی روایات کے مطابق خصوصی دعا کرائی ۔

مزید تصاویر


9/30/2016 5:00:04 PM