Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں اجتماع میں ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی اپیل پر رابطہ کمیٹی، ارکان اسمبلی ،ذمہ داروں، حق پرست امیدواروں نے الیکشن فنڈ میں عطیات جمع کرائے


لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں اجتماع میں ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی اپیل پر رابطہ کمیٹی، ارکان اسمبلی ،ذمہ داروں، حق پرست امیدواروں نے الیکشن فنڈ میں عطیات جمع کرائے
 Posted on: 11/10/2015
لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں اجتماع میں ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی اپیل پر رابطہ کمیٹی، ارکان اسمبلی ،ذمہ داروں، حق پرست امیدواروں نے الیکشن فنڈ میں عطیات جمع کرائے
بعض ارکان اسمبلی اورذمہ داران نے اپنی پوری تنخواہ الیکشن فنڈمیں جمع کرادی
شہداکی بیواؤں اوربہنوں نے بھی الیکشن کیلئے عطیات دیے،ایک طالبہ نے اپنی پاکٹ منی لیکشن فنڈ میں جمع کرادی
اجلاس کی کارروائی ایم کیوایم کے ویب ٹی وی پر دیکھ کر اپرپنجاب پنڈی زون ،گلگت بلتستان زون اور امریکہ یونٹ نے بھی فون پر عطیات جمع کرانے کااعلان کیا
ساتھیوں نے جس طرح دل کھول کرعطیات جمع کرائے ہیں اسکی مثال نہیں ملتی اوریہ اللہ کی مدد کے بغیرنہیں ہوسکتا۔ الطاف حسین
کراچی ۔۔۔ 10 نومبر 2015ء
منگل کوایم کیوایم کے مرکزنائن زیروسے متصل لال قلعہ گراؤنڈعزیزآباد میں بلدیاتی انتخابات میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کے اجتماع میں خطاب کے دوران قائدتحریک جناب الطاف حسین نے اجلاس کے شرکاء سے کہاکہ انتخابی مہم کیلئے فنڈزکی اشدضرورت ہے لہٰذا مخیرحضرات سے عطیات کیلئے رابطہ کرنے سے قبل تمام ذمہ داروں اور حق پرست امیدواروں کوچاہیے کہ وہ انتخابی مہم کیلئے پارٹی فنڈمیں عطیات جمع کرائیں ۔جناب الطاف حسین کی اپیل پراجلاس میں چادرلائی گئی اورجس میں اجلاس کے شرکاء نے عطیات دیے۔اس موقع پر موجود ارکان رابطہ کمیٹی، ارکان اسمبلی ، مختلف شعبہ جات کے ذمہ داروں، حق پرست امیدواروں نے اپنے اپنے شعبہ جات اوربعض نے فرداًفرداً بھی الیکشن فنڈ میں عطیات جمع کرائے ۔بعض ارکان اسمبلی اورذمہ داران نے اپنی پوری تنخواہ جمع کرادی ۔بعض شہداکی بیواؤں اوربہنوں نے بھی الیکشن کے لئے عطیات دیے ۔ایک طالبہ نے اپنی پاکٹ منی لیکشن فنڈ میں جمع کردی۔اجلاس کی کارروائی ایم کیوایم کے ویب ٹی وی پر نشرہورہی تھی جسے دیکھ کر اپرپنجاب پنڈی زون ،گلگت بلتستان زون اور امریکہ یونٹ نے بھی فون پر عطیات جمع کرانے کااعلان کیا۔ اس موقع پر بھاری تعدادمیں فنڈ جمع ہوا۔ جناب الطاف حسین نے الیکشن فنڈمیں عطیات جمع کرانے پر ایک ایک فردکوشاباش اورخراج تحسین پیش کیااورکہاکہ آج میری اپیل پرساتھیوں نے جس طرح دل کھول کرعطیات جمع کرائے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی اوریہ اللہ کی مدد کے بغیرنہیں ہوسکتا۔



9/27/2016 3:40:29 PM