Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیراہتمام بلدیاتی انتخابات 2015ء کیلئے نامزد حق پرست امیدواران سے لال قلعہ گراؤنڈعزیزمیں تعارفی اجتماع کاانعقاد


ایم کیوایم کے زیراہتمام بلدیاتی انتخابات 2015ء کیلئے نامزد حق پرست امیدواران سے لال قلعہ گراؤنڈعزیزمیں تعارفی اجتماع کاانعقاد
 Posted on: 11/10/2015
ایم کیوایم کے زیراہتمام بلدیاتی انتخابات 2015ء کیلئے نامزد حق پرست امیدواران سے لال قلعہ گراؤنڈعزیزمیں تعارفی اجتماع کاانعقاد
تعاوفی اجتماع سے قائد تحریک الطا ف حسین کاٹیلی فونک خطاب ، امیدواروں کومبارکباد
اجتماع میں بلدیاتی انتخابات میں نامزد چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلر ز کے امیدواروں نے شرکت کی اورقائدتحریک سے گفتگو
بلدیاتی انتخابات کے لئے ایم کیوایم کے نامزدامیدواروں، شعبہ جات ،دیگرذمہ داران وکارکنان اورعوام کی جانب سے
بھاری مالیت کے نقد عطیات دینے کااعلان
کراچی ۔۔۔10، نومبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام منگل کی شام بلدیاتی انتخابات 2015ء کیلئے کراچی سے نامزد حق پرست امیدواران سے تعارفی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آبادمیں ہوا جس سے ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطا ف حسین نے لندن سے ٹیلی فونک خطاب کیااوربلدیاتی امیدواروں کومبارکبادپیش کی اورانہیں عوام کی بے لوث خدمت کی ہدایت کیں۔ اجتماع میں بلدیاتی انتخابات میں نامزد چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلر ز کے امیدواروں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ، حق پرست ارکان سینیٹ ، قومی وصوبائی اسمبلی کے ارکان بھی موجود تھے۔جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں بلدیاتی امیدواروں کیلئے تحریک کی جانب سے جاری کردہ سرکلر پڑھ کر سنایا جس کے مندرجات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ عوامی جماعت ہے جو سیاسی خدمت پر یقین ہے ،معاشرے میں ہر قسم کی برائیوں کا خاتمہ چاہتی ہے ، تاکہ لوگ ایک دوسرے کو برداشت کریں ، امن و سکون سے زندگی بسر کریں ، بہتر معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرسکیں ، اب تک ایم کیوایم بلدیاتی امیدوارں کو ہدایت دیتی آئی ہے کہ وہ حسن و کردار اخلاق کی قابل تقلید مثالیں قائم کریں، تنظیمی نظم وضبط کی سختی سے پابندی کریں ۔ عوامی اجتماعات اورکارنر میٹنگوں میں تمباکو ، نوشی پان ، گٹگا سے پرہیز کریں ۔ جگہ جگہ دیواروں پر نہ تھوکیں ، پورے علاقے میں ڈسبین کا جال بھچا دیں ۔ ہرایک سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں ، شائستگی سے بات کریں ، عوامی اجتماعات میں آداب ، شائشتگی تہذیب کا رویہ اختیار کریں ، اپنی تقاریر میں مسائل کو بیان کریں اس کا حل پوچھیں اس کا حل بتائیں ایسی تقاریر نہ کریں جس سے کسی کی دل آزاری ہو ۔ بلاوجہ گالم گلوچ اور ہر کسی کو برا بھلا کہنے سے پرہیز کریں اور حسن و اخلاق سے حتیٰ کہ مخالف جماعتوں کے لوگوں سے بھی اچھے انداز سے پیش آئیں ۔ اپنی تقاریرمیں جو میں کہا بھائی چارہ ، اخوت احترام انسانیت کا درس دیں اور الطاف حسین کی جو جو تقاریر ، لیکچر سنیں ہیں ان سب کو یاد کریں اور اس کے ٹکڑے کارکنان کو سنائیں جو یاد رہ گئے وہ بتائیں ۔ اگر آپ الطاف حسین کو قائد مانتے ہیں تو میری اپیل ہے کہ آپ کے عمل سے کسی کی دل آزاری ہو تو آپ انا کا بت توڑ کر اس سے معافی مانگیں ۔ حق پرست شہیدوں، لاپتا اور اسیر ساتھیوں کے گھروں پرجائیں ، ان کے اہل خانہ کی خبر گیری کریں ، ان کے بچوں سے پیار کریں ۔ جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب کے اختتام پر ایم کیوایم کیلئے فنڈز ریزنگ کا اعلان بھی کیا س موقع پر لال قلعہ گراؤنڈ میں چادریں پھیلا کر چندہ جمع کیا گیا اور ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، شعبہ جات ، ونگز ، سیکٹر ، یونٹس ، صوبائی تنظیمی کمیٹیوں اور ریذیڈنٹس کمیٹیوں کی جانب سے لاکھوں روپے لوگوں نے ایم کیوایم کو عطیہ کرنے کے اعلانات بھی کئے گئے ۔جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کو رقم عطیہ کرنے والے افراد کو شکریہ ادا کیا اور ان کیلئے دعائیں کی ۔ اس موقع پر لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم کو عطیہ کرنے والے افراد کی قطاریں لگی ہوئی تھی اور عطیات دینے کے اعلانات کا سلسلہ دو گھنٹے سے زائد عرصے تک جاری رہا ۔ 






تصاویر

9/26/2016 3:44:09 AM