Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائدالطا ف حسین کی پاکستان سمیت دنیابھرمیں مقیم ہندوبرادری کو’’دیوالی‘‘کی مبارکباد


ایم کیوایم کے قائدالطا ف حسین کی پاکستان سمیت دنیابھرمیں مقیم ہندوبرادری کو’’دیوالی‘‘کی مبارکباد
 Posted on: 11/10/2015
ایم کیوایم کے قائدالطا ف حسین کی پاکستان سمیت دنیابھرمیں مقیم ہندوبرادری کو’’دیوالی‘‘کی مبارکباد
متحدہ قومی موومنٹ مذہبی اقلیتوں کے مذہبی تہوارکاسچے دل سے احترام کرتی ہے ،الطاف حسین
ہندوبرادری کے مذہبی تہوار’’دیوالی ‘‘کے موقع پرایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کاخصوصی پیغام
لندن۔۔۔10، نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیابھرمیں مقیم ہندوبرادری کوان کے مذہبی تہوار’’دیوالی‘‘کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔دیوالی کی موقع پراپنے خصوصی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ مذہبی رواداری اوربھائی چارگی پرکامل یقین رکھتی ہے اورروزِاول سے پاکستان میں بسنے والی تمام مذہبی اقلیتوں کوبرابرکاشہری سمجھتے ہوئے ان کے مذہبی تہواروں کاسچے دل سے احترام کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کی عبادتگاہوں اورمذہبی عقائدکادل سے احترام کریں اور جیو اور جینے دوکی پالیسی پرعمل پیراہوکراقلیتوں کوبرابرکاشہری تسلیم کریں۔انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان میں موجود تمام مذاہب کے ماننے والوں کو ان کے بنیادی حقوق دیئے جائیں اور ان کے ساتھ کسی بھی قسم کاامتیازی سلوک نہ کیاجائے۔ جناب الطاف حسین ہندوبرادری کوایک مرتبہ پھر دیوالی کی دلی مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ ہندوبرادری اپنے مذہبی تہوار ’’دیوالی‘‘کے موقع پراپنی عبادتوں میں پاکستان کی بقاء ،سلامتی واستحکام،دہشت گردی کے خاتمے، امن وامان کے قیام اورایم کیوایم کی جدوجہد کی کامیابی سمیت ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں کریں۔

12/5/2016 2:36:05 PM