Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے ،ملک کی ترقی کیلئے دن رات محنت کرتے رہیں گے، محمد حسین


پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے ،ملک کی ترقی کیلئے دن رات محنت کرتے رہیں گے، محمد حسین
 Posted on: 11/9/2015
پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے ،ملک کی ترقی کیلئے دن رات محنت کرتے رہیں گے، محمد حسین 
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن محمد حسین کا نوابشاہ میں مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب
نوا ب شاہ۔۔۔۔9نومبر2015ء
پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے جناب الطاف حسین کی ہدایت کے مطابق ملک کو مستحکم بنانے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے دن رات محنت کرتے رہیں گے بلدیاتی انتخابات میں حق پرستوں کی شاندار فتح عوام دشمن قوتوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہو گی ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی محمد حسین نے نواب شاہ شہر کے مختلف یونٹوں میں پرچم کشائی کے موقع پرکارکنان سے بات کرتے ہوئے کیااس دوران متحدہ قومی موومنٹ نواب شاہ زون کے زونل انچارج ایڈوکیٹ عبدالمجید و اراکین زونل کمیٹی ان کے ہمراہ تھے رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین نے وارڈ نمبر 10اور14کے امیدواروں کے ساتھ علاقے کے معززین سے ملاقات بھی کی اور شہر بھر میں ایم کیو ایم کے الیکشن آفسیز کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ مخالف امیدواران کے کیمپ پر جاکر مخالف امیدواروں سے الیکشن مہم کے دوران امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا علاوہ ازیں سیکڑ B میں شعبہ خواتین کی کارنر میٹنگ میں رابطہ کمیٹی رکن اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی محمد حسین سندھ تنظیمی کمیٹی کے ارکان ناہیدباجی ڈاکڑ فوزیہ باجی زاہدہ بیگم باجی نوا بشاہ زون شعبہ خواتین کی انچارج عنبرین عظمیٰ باجی کے علاوہ زونل انچارج ایڈوکیٹ عبدالمجید زونل ممبر معظم خان راؤ شاہد نے شرکت کی ارکان سندھ تنظیمی کمیٹی نے کارنر میٹنگ میں موجود خواتین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین 19نومبر کو حق پرست نمائندوں کو کامیاب کرائیں قائد تحریک نے خواتین کو ہر شعبہ میں برابری کے حقوق دلانے کے لئے آواز بلند کی ہے جس کی بدولت آج متحدہ قومی موومنٹ سے وابستہ خواتین ملک میں رائج فرسودہ اور جاہلانہ رسم و رواج کے خلاف آواز بلند کررہی ہیں نواب شاہ میں خواتین انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حق پرست امیدواروں کے شانہ بشانہ کام کریں ۔

12/9/2016 9:05:02 PM