Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیاتی انتخابات کے نتائج ایم کیوا یم کے سیاسی مخالفین کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے، طارق جاوید


بلدیاتی انتخابات کے نتائج ایم کیوا یم کے سیاسی مخالفین کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے، طارق جاوید
 Posted on: 11/9/2015
بلدیاتی انتخابات کے نتائج ایم کیوا یم کے سیاسی مخالفین کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے، طارق جاوید 
ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن کی میر پورخاص میں مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب 
میرپورخاص۔۔۔۔9نومبر2015ء
ایم کیوا یم کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن طارق جاوید، اراکین سندھ تنظیمی کمیٹی ظفر خان، رشید بھیا، پونجو مل بھیل ایڈوکیٹ، محترمہ عشرت بیگم اور ایم کیو ایم میرپورخاص زون کے زونل انچارج مجیب الحق نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں شہر کے مختلف وارڈزمیں منعقدہ کارنر میٹنگز میں شریک حق پرست عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم جمود شکن تحریک ہے اور ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام کے لئے عملاً جدوجہد کررہی ہے۔ 19نومبر کو حق پرست عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے استحصالی عناصر کو شکست فاش دیں گے۔بلدیاتی انتخابات کے نتائج سازشی عناصر کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے۔ایم کیو ایم عوامی جماعت ہے اور سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ایم کیو ایم نے اپنے قیام سے لے کر آج تک ملکی ترقی و خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے وہ کارہائے نمایاں انجام دیئے جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ۔حق پرست عوامی نمائندے عوامی خدمت کے مثالی اقدامات بروئے کار لاکر علاقائی مسائل کے فوری حل اور عوامی محرومیوں کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے عوام کو دھوکا نہیں دے سکتے۔عوام سازشی عناصر کے زہریلے پروپیگنڈے اور منفی ہتھکنڈوں سے باخبر ہیں،بلدیاتی انتخابات میں حق پرست امیدواران کی بھاری اکثریت سے کامیابی سازشی عناصر کی سیاسی حیثیت سب پر آشکار کردے گی۔دریں اثناء مختلف وارڈز میں حق پرست امیدواران کے الیکشن دفاتر کا افتتاح کیا گیا۔اس موقع پر حق پرست عوام نے اراکین رابطہ کمیٹی، اراکین سندھ تنظیمی کمیٹی اور ایم کیو ایم میرپورخاص زون کے انچارج و اراکین زونل کمیٹی کا پرجوش استقبال کیا ۔ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ہار پہنائے۔

9/25/2016 10:39:09 PM