Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جب تک قائدتحریک الطاف حسین کے جانثاراور وفادار ساتھی موجودہیں،ایم کیو ایم کو کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی


جب تک قائدتحریک الطاف حسین کے جانثاراور وفادار ساتھی موجودہیں،ایم کیو ایم کو کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی
 Posted on: 11/8/2015
جب تک قائدتحریک الطاف حسین کے جانثاراور وفادار ساتھی موجودہیں،ایم کیو ایم کو کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی
پوری قوم متحدہ منظم ہے جوحق پرست شہداء کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیگی
میرپورخاص کے عوام بلدیاتی انتخابات میں استحصالی عناصر کے خلاف حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے حق پرستوں کو کامیاب کرینگے
ارکان رابطہ کمیٹی عبدالحسیب ،اقبال مقدم ،اسلم آفریدی اورسی ای سی کے رکن طارق جاویدکی میرپورخاص زونل آفس میں میڈیاسے گفتگو
میرپورخاص :۔۔۔8؍نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عبدالحسیب ،اقبال مقدم اوراسلم آفریدسی ای سی کے رکن طارق جاویدنے کہاہے کہ پوری قوم متحدہ منظم ہے جوحق پرست شہداء کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیگی،جب تک قائدتحریک الطاف حسین کے جانثاراور وفادار ساتھی موجودہیں،ایم کیو ایم کو کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہاکہ تمام ترریاستی ہتھکنڈوں اورسازشوں کے باوجودبلدیاتی انتخابات میں عوام کی بھرپورتائیدسے قائدتحریک الطاف حسین کے نامزدکردہ حق پرست امیدواران بھاری مینڈیٹ سے کامیابی حاصل کرینگے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے میرپورخاص میں زونل آفس پرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پر انچارج سندھ تنظیمی کمیٹی عمر قریشی ،جوائنٹ انچارج فرید احمد خان و اراکین سندھ تنظیمی کمیٹی خالد حسین،نبیل احمد ،محمد علی شاہ اور زونل انچارج مجیب الحق،جوائنٹ زونل انچارج شہباز احمد خان واراکین زونل کمیٹی اور حق پرست ایم پی اے ڈاکٹر ظفر کمالی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ میرپورخاص کے عوام بلدیاتی انتخابات میں استحصالی عناصر کے خلاف حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے حق پرست امیدواران کو فقید المثال کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔غریب و مظلوم عوام کی نمائندہ جماعت صرف اور صرف ایم کیو ایم ہے۔کارکنان و عوام نے ماضی میں بھی کٹھن حالات کا مقابلہ کیا اور ظلم و جبر کے سامنے سر خم نہیں کیا آج بھی کارکنان و عوام متحد و منظم ہیں اور ایم کیو ایم کے خلاف منفی پروپیگنڈے اور سازشوں کو مسترد کرتے ہیں۔دریں اثناء ایم کیو ایم میرپورخاص زونل آفس میں بکروں کا صدقہ دیا گیا اور قائدتحریک الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت و تندرستی اور حق پرستانہ تحریک کی کامیابی و کامرانی کے لئے دعا ئیں مانگی گئیں۔

12/8/2016 7:58:38 PM