Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

غیر قانونی چھاپے و گرفتاریوں کا عمل ایم کیوایم کے کارکنان کوزلزلہ کے متاثرین کی امداد اور بلدیاتی انتخابات کی مہم چلا نے سے ہرگز نہیں روک سکتا، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


غیر قانونی چھاپے و گرفتاریوں کا عمل ایم کیوایم کے کارکنان کوزلزلہ کے متاثرین کی امداد اور بلدیاتی انتخابات کی مہم چلا نے سے ہرگز نہیں روک سکتا، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 11/5/2015
غیر قانونی چھاپے و گرفتاریوں کا عمل ایم کیوایم کے کارکنان کوزلزلہ کے متاثرین کی امداد اور بلدیاتی انتخابات کی مہم چلا نے سے ہرگز نہیں روک سکتا، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
رینجرز اور سادہ لباس اہلکاروں نے پاک کالونی سے ایم کیوایم کے کارکنان عمران بدر ، عامر راجو ، نارتھ کراچی سے شاہنواز اور اور نگی ٹاؤن سے فخر عالم کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ، رابطہ کمیٹی 
وزیراعظم، وفاقی وزیر داخلہ اور شکایات ازالہ کمیٹی کے اراکین ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کاسلسلہ رکوائیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم کا مطالبہ 
کراچی ۔۔۔5، نومبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں سے رینجرز اور سادہ لباس اہلکاروں کے ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے اور کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ چھاپے و گرفتاریوں کا غیر قانونی عمل کرکے ایم کیوایم کے کارکنان کو ملک میں آنے والے زلزلہ کے متاثرین کیلئے امداد جمع کرنے اور بلدیاتی انتخابات کی مہم چلا نے سے ہرگز نہیں روکاجاسکتا ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرز اہلکاروں نے یوپی سوسائٹی نارتھ کراچی میں ایم کیوایم نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 135-Bکے کارکن شاہنواز ولد محمدعتیق خان کو ان کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا کر گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سادہ لباس اہلکاروں نے پاک کالونی میں ایم کیوایم کے کارکنان کی رہائشگاہوں پر غیر قانونی چھاپے مارے اور ایم کیوایم پاک کالونی سیکٹر یونٹ 191کے کارکن عامر راجو اور عمران بدر کو حراست میں لے لیا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اسی طرح سادہ لباس اہلکاروں نے اورنگی ٹاؤن میں اپنی ایک اور چھاپہ مار کاروائی میں ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 124کے کارکن فخر عالم کو ان کی رہائشگاہ سے غیر قانونی طور پر گرفتار کرلیا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کو رینجرز، پولیس او سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے بلاجواز گرفتار کیاجارہا ہے اور انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہا ہے اور اس طرح کی کارروائیاں کرکے ایم کیوایم کو بزور طاقت بلدیاتی انتخابات میں کامیابی سے روکنے کا غیر جمہوری اور غیر سیاسی عمل کیاجارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور شکایت ازالہ کمیٹی کے اراکین سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں ایم کیوایم کے بیگناہ سیاسی کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ فوری رکوایا جائے اور ایم کیوایم کو بلدیاتی الیکشن اور زلزلہ متاثرین کی خدمت سے روکنے کے عمل میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

12/8/2016 12:00:52 AM