Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لاہورمیں فیکٹری کی چھت گرنے کے حادثے میں متعددمزدوروں کے ہلاک وزخمی ہونے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارافسوس


لاہورمیں فیکٹری کی چھت گرنے کے حادثے میں متعددمزدوروں کے ہلاک وزخمی ہونے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارافسوس
 Posted on: 11/4/2015
لاہورمیں فیکٹری کی چھت گرنے کے حادثے میں متعددمزدوروں کے ہلاک وزخمی ہونے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارافسوس
جاں بحق مزدوروں کے سوگوارلواحقین سے رابطہ کمیٹی کی تعزیت ،ہلاک شدگان کی مغفرت اور زخمیوں کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے دعا
جاں بحق اورزخمی مزدوروں کومعاوضہ اداکیاجائے اورواقعہ کی تحقیقات کرکے ذمہ دارافرادکے خلاف کارروائی کی جائے،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
کراچی :۔۔۔4؍نومبر2015
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لاہورمیں شاپنگ بیگ بنانے والی فیکٹری کی چھت گرنے کے افسوسناک حادثے میں ملبے تلے دب کرمتعددمزدوروں کے ہلاک وزخمی ہونے پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیاہے اورمطالبہ کیاہے کہ جاں بحق اورزخمی ہونے والے مزدوروں کومعاوضہ اداکیاجائے اورواقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرکے ذمہ دارافرادکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے جاں بحق مزدوروں کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی گھڑی میں ایم کیوایم ان کے ساتھ ہے۔رابطہ کمیٹی نے دعاکی اللہ تعالیٰ حادثے کاشکارہونیو الے تمام محنت کشوں کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے ۔رابطہ کمیٹی نے زخمیوں سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے ان کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے بھی دعاکی اور کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اورحکومت افسوسناک واقعہ کافوری نوٹس لیتے ہوئے ملبے تلے دبے افرادکونکالنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کریں۔

12/8/2016 11:54:47 PM