Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے ڈاکٹر انصر رضوی پرلگائے گئے الزامات افسوسناک ہیں، چےئرمین اے پی ایم ایس او


اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے ڈاکٹر انصر رضوی پرلگائے گئے الزامات افسوسناک ہیں، چےئرمین اے پی ایم ایس او
 Posted on: 11/4/2015
اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے ڈاکٹر انصر رضوی پرلگائے گئے الزامات افسوسناک ہیں، چےئرمین اے پی ایم ایس او
طالبات پر جمعیت کے ٹھنڈر اسکوڈ نے تشدد کیا تھا،ملوث عناصر کو بچانے کیلئے ڈاکٹر انصر رضوی پر الزام لگائے جارہے ہیں
آل پاکستان متحد ہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے چےئر مین سرفراز احمد کی انصر رضوی پرجھوٹے الزامات کی مذمت 
کراچی ۔۔۔4اکتوبر2015ء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چےئر مین سرفراز احمد نے اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے جامعہ کراچی کے اسٹوڈنٹس ایڈوائزر ڈاکٹر انصررضوی پر صحافیوں پرتشدد کروانے کے الزام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے الزام کو افسوسناک قرار دیاہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں جامعہ کراچی میں طالبات کو کرکٹ کھیلنے پر اسلامی جمعیت طلبہ کے ٹھنڈر اسکوڈ کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنا یا گیا جس کے بعد جامعہ کراچی میں خوف کی فضاء قائم ہوگئی تھی اور اس خوف کو ختم کرنے کیلئے ڈاکٹر انصر رضوی نے اپنا بھر پور کر دار ادا کیا ہے ، انہوں نے کہاکہ ایسا محسوس یہ ہوتا ہے کہ کچھ لوگ طالبات پر تشدد کرنے والے عناصر کو بچانے کیلئے ڈاکٹر انصر رضوی پر الزامات لگائے جارہے ہیں ۔

9/27/2016 1:53:50 PM