Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کا حق پرست رکن سندھ اسمبلی ریحان ظفر کے ہمراہ ناظم آباد نمبر 4میں واقع ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا دورہ


سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کا حق پرست رکن سندھ اسمبلی ریحان ظفر کے ہمراہ ناظم آباد نمبر 4میں واقع ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا دورہ
 Posted on: 11/3/2015
سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کا حق پرست رکن سندھ اسمبلی ریحان ظفر کے ہمراہ ناظم آباد نمبر 4میں واقع ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا دورہ 
سینکڑوں پریشان لوگوں سے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے لاحق مسائل اورشکایات معلوم کیں 
شہر میں ڈرائیونگ لائسنس کی کم از کم مزید پانچ برانچیں قائم کی جائیں ، میرٹ کو فوقیت اور سفارش و پرچی سسٹم ختم کیاجائے ، خواجہ اظہار الحسن 
کراچی ۔۔۔3، نومبر2015ء 
سندھ میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی ریحان ظفر کے ہمراہ آج ناظم آباد نمبر 4میں واقع ڈرائیونگ لائسنس کی برانچ کا دورہ کیا اور وہاں موجود سینکڑوں پریشان حال لوگوں سے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے لاحق مسائل معلوم کئے ۔خواجہ اظہار الحسن نے ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا اندر سے جائزہ لیا اور افسران کو ڈدرائیونگ لائسنس برانچ میں ٹوکن سستم متعارف کرانے کی تجویز دی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے میرٹ کا خیال رکھاجائے اور سفارش اور پرچیوں کا سلسلہ ختم کیاجائے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں کم از کم مزید پانچ ڈرائیونگ لائسنس کی بر انچیں قائم کی جائیں اور ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا اطلاق صرف کراچی کے شہریوں پر ہی نہیں بلکہ پورے سندھ میں کیاجائے ۔ خواجہ اظہار الحسن نے کہاکہ غیر ضروری گرفتاریوں کے خوف سے لوگوں میں گہری تشویش پائی جارہی ہے جیسے دور کرنا وقت کی ضرورت اور قانون کا تقاضا بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے جمع سینکڑوں شہریوں پر لاٹھی چارج کی مذمت کی اور کہا کہ لاٹھی چارج کا عمل غیر مناسب اور غیر اخلاقی ہے جس سے شہریوں کے حقوق متاثر ہورہے ہیں ۔ 

4/26/2024 9:53:39 AM