Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیاتی انتخابات 2015ء کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام کورنگی نمبر ڈھائی میں بڑے انتخابی جلسہ کا انعقاد


بلدیاتی انتخابات 2015ء کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام کورنگی نمبر ڈھائی میں بڑے انتخابی جلسہ کا انعقاد
 Posted on: 11/3/2015
بلدیاتی انتخابات 2015ء کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام کورنگی نمبر ڈھائی میں بڑے انتخابی جلسہ کا انعقاد 
انتخابی جلسہ میں نوجوانوں ،بزرگوں ، خواتین اور کارکنان کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت 
جلسہ کے شرکاء نے نامزد حق پرست امیدواران کا خیر مقدم کیا اور انہیں بلدیاتی انتخابات میں کامیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی 
جناب الطاف حسین ایک عہد ساز اور کرشمہ ساز شخصیت ہیں، رابطہ کمیٹی رکن عبد الحسیب 
ایم کیوایم پرامن اور جمہوری پسند جماعت ہے اور شہر سمیت ملک بھر میں امن کی خواہاں ہے، سی ای سی انچارج وسیم اختر 
بلدیاتی انتخابات میں حق پرست امیدواران کی شہر کراچی سے کامیابی یقینی ہے ، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی کا انتخابی جلسہ سے خطاب 
کراچی ۔۔۔ 03؍ نومبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام بلدیاتی انتخابات 2015ء کے سلسلے میں شہر بھر میں زبردست انتخابی مہم جاری ہے ۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں انتخابی جلسوں اور کارنر میٹنگوں کے انعقاد کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز کورنگی نمبر ڈھائی کشتی والی بلڈنگ روڈ پر ایک بڑا انتخابی جلسہ عام منعقد ہوا جس میں کورنگی سے بلدیاتی انتخابات میں نامزد حق پرست امیدواروں کا عوام سے تعارف کرایا گیا ۔ انتخابی جلسہ میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اور کارکنان نے شرکت کی اور بلدیاتی انتخابات میں نامزد حق پرست امیدواران کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں انتخابات میں بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔ انتخابی جلسے سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب ، ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر ، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی سردار احمد ، معین خان، شیراز وحید ،وقار شا ہ اور محترمہ ہیر سوہو نے خطاب کیا ۔ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ایک عہد ساز اور کرشمہ ساز شخصیت ہیں جو ملک میں فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کا خاتمہ کرکے ملک میں غریب و متوسط طبقے کی حکمرانی کیلئے عملی طور پر جدوجہد کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے نوٹوں کے بیگ اور نوٹ دینے والوں دونوں کو ٹھکرا دیا اور ملک کی سیاسی تاریخ میں نہ بکنے ، جھکنے اور دبنے کی وہ مثال قائم کی جس سے تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران اور رہنما محروم ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی قیادت میں حق پرستی کا سورج ضرور طلو ع ہوگا اور حق پرست شہداء، اسیروں ، لاپتہ ساتھیوں اور ان کے لواحقین اور اہل خانہ کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی ۔ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر نے کہاکہ ایم کیوایم پرامن اور جمہوری پسند جماعت ہے اور شہر سمیت ملک بھر میں امن کی خواہاں ہے ،ایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ کو چھیننے کیلئے ایم کیوایم دشمن سیاسی مخالفین شہر کراچی میں دہشت گردی اور دیگر جرائم کی وارداتوں کو جواز بنا کر انہیں ایم کیوایم کے سر تھوپنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں جبکہ ماضی گواہ ہے کہ جب ایم کیوایم حکومت میں تھی تو شہر میں بھتہ خوری ، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم کی وارداتوں کا وجود نہیں تھا یہ جرائم کی وارداتیں ایک مخصوص جرائم پیشہ طبقہ کے تحت کرائی گئیں اور اس جرائم پیشہ طبقہ کو ایک حکمراں جماعت کی سیاسی سرپرستی حاصل رہی ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم آئین و قانون کا احترام کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ کراچی آپریشن کے نام پر چھاپے و گرفتاریوں کے باوجود ایم کیوایم نے اب تک قانون ہاتھ میں نہیں لیا اور آئین و قانون کے تحت ہی ان تمام حالات کا سامنا کررہی ہے ۔ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے اپنے خطاب میں حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں حق پرست امیدواران کی شہر کراچی سے کامیابی یقینی ہے اور بلدیاتی انتخابات کے نتائج ثابت کردیں گے کہ ایم کیوایم محب وطن سیاسی جماعت ہے اور اس کے خلاف پھیلائی گئی تمام منفی باتیں جھوٹ کا پلند ہ ہیں ۔ انہوں نے انتخابی جلسہ کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں حق پرست امیدواران کو زیادہ سے زیادہ ووٹ دیکر کامیاب کرائیں اور غریب و متوسط طبقے کی قیادت کو ایک مرتبہ پھر شہر کراچی اور اس کے عوام کی بلاتفریق خدمت کرنے کا موقع فراہم کریں ۔










تصاویر

12/4/2016 4:26:54 PM