Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرستی کا پیغام تیزی سے پھیل رہا ہے، الطاف حسین


حق پرستی کا پیغام تیزی سے پھیل رہا ہے، الطاف حسین
 Posted on: 11/1/2015
حق پرستی کا پیغام تیزی سے پھیل رہا ہے، الطاف حسین
وہ دن جلد آئے گاپورے ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ ہوگا، الطاف حسین
بلدیاتی انتخابات میں سکھر کی چار یوسیز سے ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کی کامیابی پر مبارکباد
سکھر میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں ، کارکنوں اور نومنتخب عوامی نمائندوں سے ٹیلی فون پر خطاب
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ حق پرستی کا پیغام تیزی سے پھیل رہا ہے اور انشاء اللہ وہ دن جلد آئے گاپورے ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ ہوگااورملک بھر میں غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی قائم ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب سکھر میں ایم کیوایم کے ذمہ داران اور کارکنان سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے کیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل ، سندھ تنظیمی کمیٹی اور سکھرزونل کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے ۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے بلدیاتی انتخابات میں سکھرسے ایم کیوایم کے نامزد کردہ حق پرست چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلرزکی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر اور سکھر کے عوام سے دلی تشکرکااظہار کرتے ہوئے کہاکہ سکھر کے حق پرست عوام نے ایم کیوایم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یوسی 5 سے چیئرمین فریدصدیقی، وائس چیئرمین ماجد ملک اور دوکونسلرز کوکامیاب بنایا، اسی طرح یوسی 12 سے چیئرمین سید نسیم ہاشمی ، وائس چیئرمین محمد شاہد مغل اور دو کونسلرز کو کامیاب بنایاجبکہ یوسی 13 سے چیئرمین محمد یاسین آرائیں ، وائس چیئرمین نثاراحمد اور دو کونسلرز کو کامیاب بنایا ، اسی طرح یوسی 14 سے چیئرمین آصف علی اور وائس چیئرمین محمد علی شیخ اور دو کونسلرز کو میاب بنایا جس پر میں سکھرکے عوام اور تمام کارکنان کو زبردست مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ جناب الطاف حسین نے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کوتاکید کی کہ وہ اپنے پرائے سب کی بلاامتیاز خدمت کریں اور سب کے مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کریں۔اپنی ذات اور معیار زندگی بہتر بنانے کے بجائے عوام کا معیارز ندگی بہتر بنائیں ، ان کی پریشانیوں اور مسائل کو دور کریں اور سب کی بلاامتیاز خدمت کریں کیونکہ یہی حق پرستی ، اللہ تعالیٰ کا فرمان اور نبی کریم ؐ کی تعلیمات ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ دو برسوں سے ایم کیوایم کے کارکنان حالات کے جبر کا شکارہیں لیکن 26 ، اکتوبر کوجب پاکستان میں زلزلہ آیا تو ایم کیوایم کے کارکنان اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکار ایک مرتبہ پھر خلق خدا کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کیلئے امدادی سامان جمع کرنے میں دن رات مصروف ہوگئے ہیں اور ان کی امدادی سرگرمیوں کو ایم کیوایم ویب ٹی وی کے ذریعہ دنیا بھر میں دیکھا جارہا ہے ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام ساتھیوں کی قربانیوں اور محنت کو قبول فرمائے اور انہیں اپنی حفظ وامان میں رکھے۔

9/30/2016 1:37:43 AM