Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی حق پرست نامزد چیئرمین کے امیداوار ریاض الدین کی سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے گرفتاری کی مذمت


ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی حق پرست نامزد چیئرمین کے امیداوار ریاض الدین کی سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے گرفتاری کی مذمت
 Posted on: 10/31/2015
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی حق پرست نامزد چیئرمین کے امیداوار ریاض الدین کی سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے گرفتاری کی مذمت
ایم کیوایم کو چھاپے و گرفتاریوں کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے ہرگز خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا، رابطہ کمیٹی
بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد نامزد امیدواران کی گرفتاری قبل از انتخابات دھاندلی کے مترادف ہے، رابطہ کمیٹی
وزیراعظم ،وفاقی وزیر داخلہ ، وزیراعلیٰ سندھ اور شکایات ازالہ کمیٹی حق پرست امیدواران و کارکنان کی گرفتاریوں کا نوٹس لیں، رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔ 31 ؍ اکتوبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے نامزد بلدیاتی امیدواران و کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد نامزد امیدواران کی گرفتاری قبل از انتخابات دھاندلی کے مترادف ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ UC-6 ملیر ڈسٹرکٹ سے چیئرمین کیلئے ایم کیو ایم کے حق پرست نامزد بلدیاتی امیدوار ریاض الدین ولد چھوٹے خان کو سادہ لباس اہلکاروں نے ان کی دوکان سے غیرقانونی طور پر حراست میں لے کر انھیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم کو چھاپے و گرفتاریوں کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے ہرگز خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا ہے، ایم کیوایم غریب ومتوسط طبقے کی حکمرانی کیلئے اپنی پرامن ، سیاسی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی، اس جدوجہد کی پاداش میں ایم کیوایم ماضی میں بھی ماورائے عدالت قتل ، کارکنان کی جبری گمشدگی ،چھاپے و گرفتاریوں ، تشدد اور قید و بند کی صعوبتیں جھیل چکی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعطم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور کراچی آپریشن کیلئے بنائی گئی شکایات ازالہ کمیٹی کے عہدیداران سے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے نامزد بلدیاتی امیدوار ریاض الدین ولد چھوٹے خان کی سادہ لباس اہلکاروں کے ہاتھوں بلاجواز گرفتاری کا نوٹس لیاجائے اور ایم کیوایم کے بے گناہ ومعصوم کارکنان کے گھروں پر غیر قانونی چھاپوں کا سلسلہ بند کرایا جائے۔

12/10/2016 12:30:32 PM