Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ 31 اکتوبر1986ء کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔الطاف حسین


سانحہ 31 اکتوبر1986ء کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔الطاف حسین
 Posted on: 10/31/2015
سانحہ 31 اکتوبر1986ء کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔الطاف حسین
31 اکتوبر 86ء کوتحریک کی خاطراپنی قیمتی جانوں کانذرانہ دینے والے شہید کارکنان بہت عظیم ہیں 
ایم کیوایم کے ان جیالے ،جانباز،وفاشعاراورسچے کارکنوں نے اپنے خون سے جس شمع کوروش کیاتھاوہ کبھی بھی بجھ نہیں سکتی
قائدتحریک الطاف حسین کاسانحہ 31 اکتوبر86ء کے شہداء کوزبردست خراج عقیدت

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ سانحہ 31 اکتوبر1986ء کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اورتحریک اپنی منزل مقصودپر ضر ورپہنچے گی۔سانحہ 31 اکتوبر86ء کے شہداء کی 29 ویں برسی کے موقع پراپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ31اکتوبر 1986ء کوتحریک کے دوسرے بڑے عوامی جلسہ عام میں شرکت کے لئے جلوس کی شکل میں کراچی سے حیدرآبادجانے والے ایم کیوایم کے کارکنوں پر جس بیدردی سے فائرنگ کی گئی اورایم کیوایم کے کارکنوں کوخون میں نہلایاگیاوہ خونریزواقعہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کاایساسیاہ باب ہے جسے فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ جناب الطاف حسین نے سانحہ31 اکتوبر 86ء کے شہداء کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس روزتحریک کی خاطراپنی قیمتی جانوں کانذرانہ ردینے والے وہ شہید کارکنان بہت عظیم ہیں۔ ایم کیوایم کے ان جیالے ، جانباز، وفاشعار اورسچے کارکنوں نے اپنے خون سے جس شمع کوروش کیاتھاوہ کبھی بھی بجھ نہیں سکتی،ان شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اورہماری تحریک اپنے مشن ومقصدمیں کامیابی سے ضرورہمکنارہوگی۔

9/30/2016 5:02:19 AM